فصیلات منظرعام پر آگئیں
ایک ایسی قوم، کہ جس کا ایک سابق وزیراعظم شوکت عزیز اپنے عہدے کی مدت ختم ہوتے ہی بیرون ملک بھاگ گیا اور تب سے اب تک پلٹ کر نہ دیکھا کہ جس ملک کا وہ حکمران تھا، وہ کس حال میں ھے؟ ایک ایسی قوم، کہ جس کا ایک سابق آرمی چیف، چیف ایگزیکٹو اور صدر، پرویزمشرف اپنا عہدہ چھوڑتے ساتھ ہی ملک سے باہر بھاگ گیا اور پھر کئی سال بعد واپس آیا، عدلیہ اور حکومت وقت کا مذاق اڑایا اور پھر دوبارہ ملک سے باہر چلا گیا، اسے بھی اس بات کی کوئی فکر نہیں کہ ملک و قوم کے ساتھ کیا ہورہا ھے۔ ۔ ۔ ۔ ایک ایسی قوم، کہ جس کا ایک اور سابق صدر، آصف زرداری بھی اپنے اقتدار کی مدت مکمل کرکے باہر بھاگ گیا اور وہیں بیٹھ کر اس ملک کے ایک صوبے پر 'ریموٹلی' حکومت کررہا ھے۔ اسے بھی کوئی پرواہ نہیں کہ اس کے عرصہ اقتدار نے قوم کو کس تباہی سے دوچار کیا۔ ایک ایسی قوم، کہ جس کے موجودہ حکمرانوں کے بیرون ممالک خفیہ اثاثوں کی تفصیلات منظرعام پر آگئیں اور 6 مہینے ہونے کو آئے، ابھی تک تحقیقات کیلئے ٹرمز آف ریفرنس بھی نہیں منظور ہوسکے ۔ ۔ ۔ ایک ایسی قوم، کہ جو بھوک، افلاس کے حوالے س...