*ظہورِ اسلام سے قبل عربوں کے سیاسی حالات.
بسم الله الرحمن الرحيم اَلْحَمْدُ لِله رَبِّ الْعَالَمِيْن،وَالصَّلاۃ وَالسَّلام عَلَی النَّبِیِّ الْکَرِيم وَعَلیٰ آله وَاَصْحَابه اَجْمَعِيْن۔ ("" سیرت النبی کریم ﷺ "") (کل 353 قسطیں ہیں قسط نمبر 15) *ظہورِ اسلام سے قبل عربوں کے سیاسی حالات:* پچھلی 2 اقساط میں عربوں کے معاشی اور معاشرتی حالات بیان کیے گئے، اس قسط میں مختصراً اس دور کے سیاسی حالات بیان کیے جارہے ہیں۔ ظہورِ اسلام سے پہلے عرب قبائلی نظام میں تقسیم تھے اور سرزمین عرب کے ریگستانوں میں دانہ ہاۓ تسبیح کی طرح بکھرے ہوۓ تھے، قبائل کا سیاسی نظام نیم جمہوری تھا، قبیلہ کا ایک سردار مقرر ہوتا جس کی شجاعت، قابلیت اور فہم و فراست کے علاوہ سابقہ سردار سے قرابت داری کا بھی لحاظ رکھا جاتا، تمام لوگ اپنے سردار کی اطاعت کرتے، تاہم سردار قبیلہ کے بااثر لوگوں سے صلاح مشورہ بھی کرلیتا۔ عرب قوم کیونکہ اکھڑ مزاج قوم تھی تو بعض اوقات کسی معمولی سی بات پر اگر دو مختلف قبیلے کے افراد میں جھگڑا ہوجاتا تو اسے پورے قبیلے کی انا کا مسلہ بنا لیا جاتا اور پھر مخالف قبیلے کے ...