Posts

Showing posts from June 20, 2020

سلطان محمود غزنوی کے پاس کوئی شخص ککڑی لے کر حاضر ہوا۔۔

Image
سلطان محمود غزنوی کے پاس کوئی شخص ککڑی لے کر حاضر ہوا۔۔۔۔۔ سلطان نے ککڑی قبول فرمائی اور پیش کرنے والے کو انعام دیا۔۔۔ پھر اپنے ہاتھ سے ککڑی کی ایک پھانک کاٹ کر ایاز کو عطا فرمائی۔ایاز مزے لےلے کر وہ تمام پھانک کھا گیا۔۔ پھر سلطان نے دوسری پھانک کاٹی اور خود کھانے لگا۔۔۔۔ وہ اتنی کڑوی تھی کہ زبان پر رکھنا مشکل تھا۔۔۔۔ سلطان نے حیرت سے ایاز کی طرف دیکھا اور فرمایا۔۔۔۔۔۔ "۔۔۔۔۔ایاز اتنی کڑوی تو کیسے کھا گیا کہ تیرے چہرے پر ناگواری کے ذرہ بھر اثرات نمودار نہ ہوئے۔۔۔۔" ایاز نےعرض کیا:۔۔۔۔۔۔  حضور ککڑی واقعی بہت کڑوی تھی۔۔۔  منہ میں ڈالی تو عقل نے کہا کہ تھوک دے مگر دل نے کہا، ایاز خبردار! یہ وہی ہاتھ ہیں جن سے روزانہ میٹھی اشیاء کھاتا رہا ہے۔۔۔۔ اگر ایک دن کڑوی چیز مل گی تو کیا تھوک دے گا،اس لیے کھا گیا۔۔۔۔۔۔ یہی مسلمان کی شان ہونی چاہیے کہ جس اللہ نے انسان پر لاتعداد احسانات فرمائے، اگر کبھی اس کی طرف سے کوئی مصیبت آجائے تو اسے خندہ پیشانی سے قبول کرلے۔۔۔۔۔ یہی محبت کا تقاضا بھی ہوتا ہے کہ جب کوئی شخص کسی سے محبت کرتا ہے تو اس سے جھگڑے بھی ہوا کرتے ہیں۔ ناراضی بھی ہو...