Posts

Showing posts from January 13, 2020

سینیگال سے تعلق رکھنے والا ایک سیاہ فام شخص

ہاتھ میں ٹوٹا ہوا موبائل پکڑے سینیگال سے تعلق رکھنے والا ایک  سیاہ فام شخص انگلینڈ کے فٹبال کلب "لیور پول" کا سٹرائیکر اور دنیا کا بہترین طور پر مانے جانے والا فٹبال پلیئر سادیو مانے (Sadio Mane)ہے۔ فٹبال کھیل کر اس کی سالانہ آمدنی 7.8 ملین ڈالر ( 1ارب 57 کروڑ لگ بھگ)ہے لیکن اس کے پاس ہر ہفتے نئے برانڈ کا موبائل خریدنے کے پیسے نہیں۔کیوں کہ اس نے ایک بار کہا تھا کہ "مجھے دس فراری کاروں کی کیا ضرورت ہے ؟ دس ہیروں والی گھڑیوں کا کیا کرنا اور دو ہوائی جہاز کیوں لوں۔۔۔؟ ان چیزوں سے مجھے اور دنیا کو کیا ملے گا۔۔۔؟ میں سکول بنواوں گا،ایک فٹبال اسٹیڈیم،لوگوں کو کپڑے،جوتے اور کھانا دوں گا جو غربت کی زندگی بسر کر رہے۔میرے پاس تعلیم نہیں اور نہ ہی کوئی چیز لیکن آج جو کچھ کمایا اس کے لیے فٹبال کا شکریہ میں اب اپنے لوگوں کی مدد کر سکتا ہوں"۔۔