چین کا بھارت کو منہ توڑ جواب، لداخ میں متنازع علاقے کا کنٹرول حاصل کر لیا
چین کا بھارت کو منہ توڑ جواب، لداخ میں متنازع علاقے کا کنٹرول حاصل کر لیا بیجنگ: (دنیا نیوز) بھارت کی خطے کی چودھراہٹ کا خواب چکنا چور، علاقے کا جغرافیہ بدلنے کی کوشش پر چین کا منہ توڑ جواب، لداخ میں متنازع ایریا کا کنٹرول حاصل کر لیا، سکم بارڈر پر بھی مزید فوج تعینات، بھارت بھیگی بلی بن گیا۔ چین اور بھارت کے درمیان جاری کشمکش میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ چین نے لداخ اور سکم کی سرحد پر مزید 5 ہزار فوجی بھیج دیے ہی۔ چین نے کہا ہے بھارت نے متنازع علاقہ کا سٹیٹس یکطرفہ طور پر تبدیل کرنے کی کوشش کی ہے۔ تفصیل کے مطابق بھارتی فوج نہتے کشمیریوں پر بڑھ چڑھ کر ظلم کرتی ہے لیکن چینی فوج کے سامنے بھیگی بلی بن چکی ہے۔ سکم اور لداخ کی سرحد پر چینی فوج کے مسلسل اضافے سے بھارتی فوج اور مودی سرکار کے ہوش اڑ چکے ہیں۔ سرحد پر چینی افواج کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ چین نے مزید 5 ہزار فوجی علاقے میں بھیج دیے ہیں۔ چین فوج زمین دوز بنکر بھی بنا رہی ہے۔ وادی گالوان کے اطراف میں چینی فوج کے 8 سو خیمے دیکھے گئے ہیں۔ چین کا کہنا ہے بھارت وادی گالوان کے قریب دفاع سے متعلق غیر قا...