Posts

Showing posts from April 22, 2023

ہر شخص ـــــ محبت کرتا ہے حالانکہ محبت کچھ بھی نہیں  سب جھوٹے رشتے ناطے ہیں سب دل رکھنے کی باتیں ہیں 

Image
ہماری آنکھ سے اک روز نم  نکل آیا  جسے زیادہ سمجھتے تھے، کم نکل آیا تمام عمر بھی خرچہ کریں تو کم نہ پڑے  ہماری جیب سے اتنا الم نکل آیا بدن پہ اگ رہا تھا کوئی ہجر کا کانٹا کسی کے نرم لبوں کا کرم ... نکل آیا کمال کی میں اداکار بن کے پھرتی تھی  ملا وہ یار پرانا ، بھرم نکل آیا مجھے لگا  کہیں راگوں کو چھیڑتا ہے کوئی  تمہاری سانسوں کا وہ زیروبم نکل آیا۔۔۔۔۔   بڑے عروج پہ تھی یہ فضا عنایت کی  کہاں سے جانے یہ عہد ستم  نکل آیا مجھے بتایا گیا تھا خوشی ملے گی یہاں    مگر تمام درازوں سے غم نکل آیا    یہ کیا ہوا کہ ہوا حبس میں چلی رفعت  ہماری سمت کوئی محترم نکل آیا؟ زندگی پاؤں نہ دھر جانبِ انجام ابھی میرے ذمّے ہیں ادھورے سے کئ کام ابھی  ابھی تازہ ہے بہت گھاؤ بچھڑ جانے کا  گھیر لیتی ہے تیری یاد سرِ شام ابھی  اِک نظر اور اِدھر دیکھ مسیحا میرے.. تیرے بیمار کو آیا نہیں آرام ابھی...!!  رات آئ ہے تو کیا تْم تو نہیں آۓ ہو  میری قسمت میں کہاں لکھا ہے آرام ابھی   جان دینے میں کروں دیر یہ ممکن ہے کہاں  مْجھ...