میری سمجھ میں آنے والا نتیجہ ::: ہر شادی شدہ مرد شیر ہوتا ہے
اس تصویر میں عربی کے اندر ایک بات لکھی ہوئی ہے۔۔۔ اس کا ترجمہ یوں ہے ::: کیا آپ جانتے ہیں ؟؟؟ وہ واحد مخلوق جس سے شیر بھی ڈرتا ہے وہ اس کی بیوی ہے۔۔۔۔ اگر آپ اپنی بیوی سے ڈرتے ہیں تو جان لیں کہ آپ بھی شیر ہیں 🤣🤣🤣🤣🤣۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میری سمجھ میں آنے والا نتیجہ ::: ہر شادی شدہ مرد شیر ہوتا ہے *چیتے اور کتے کے درمیان گفتگو* چیتے نے کتے سے پوچھا: تم نے انسانوں کو کیسا پایا؟ کتے نے جواب دیا: جب وہ کسی کو حقیر سمجھتے ہیں تو اسے کتا کہتے ہیں چیتا: کیا تم نے ان کے بچوں کو کھایا؟ کتا: نہیں چیتا: کیا تم نے انہیں دھوکہ دیا؟ کتا: نہیں چیتا: کیا تم نے ان کے مویشی مارے؟؟ کتا: نہیں چیتا: کیا تم نے ان کا خون پیا؟؟ کتا: نہیں چیتا: کیا تم نے ان کو میرے حملوں سے بچایا؟؟ کتا: ہاں چیتا: انسان بہادر اور ہوشیار کو کیا کہتے ہیں؟ کتا: وہ اسے چیتا کہتے ہیں چیتا: کیا ہم نے تمہیں شروع سے مشورہ نہیں دیا تھا کہ ہمارے ساتھ چیتا بن کر رہو مگر تم نے انسانوں کے تحفظ کا ٹھیکے دار بننا پسند کیا۔ میں ان کے بچوں اور مویشیوں کو مارتا ہوں، ان کا خون پیتا ہوں، ان کے وسائل اور محنت کھا جاتا ہوں...