ابنِ اعرابی کا پورا نام شیخ اکبر محی الدین محمد ابن العربی الحاتمی الطائی الاندلسی ہے
*🇵🇰تاریخ کے جھروکے🇵🇰* *@* کاپی *ابنِ اعرابی :* *"* ابنِ اعرابی کا پورا نام شیخ اکبر محی الدین محمد ابن العربی الحاتمی الطائی الاندلسی ہے۔ آپ اندلس کے شہر مرسیہ میں ٢۷ رمضان المبارک ۵٦٠ھ مطابق ١١٦۵ء کو ایک معزز عرب خاندان میں پیدا ہوئے، جو مشہور زمانہ سخی حاتم طائی کے بھائی کی نسل سے تھا۔ ابن اعرابی دنیائے اسلام کے ممتاز صوفی، عارف، محقق، قدوہ علماء، اور علوم كا بحر بیكنار ہیں۔ اسلامی تصوف میں آپ كو شیخ اکبر کے نام سے یاد كیا جاتا ہے اور تمام مشائخ آپ كے اس مقام پر تمكین كے قائل ہیں۔ عام خیال یہ ہے کہ تصوفِ اسلامى میں وحدت الوجود کا تصور سب سے پہلے انھوں نے ہی پیش کیا۔ وحدت الوجود کا مطلب ہے کہ انسان عبادت و ریاضت کے ذریعے اس مقام پر پہنچ جاتا ہے کہ اسے کائنات کی ہر چیز میں اللّٰہ نظر آنے لگتا ہے، یا وہ ہر چیز کو اللّٰہ کی ذات کا ایک جز سمجھنے لگتا ہے۔ اس عقیدے کو وحدت الوجود کہا جاتا ہے۔ یا اس کو فنا فی اللّٰہ سے بھی تعبیر کیا جاتا ہے یعنی عبادت اور ریاضت میں ترقی کرنے کے بعد انسان اللّٰہ کی ہستی میں مدغم ہو جاتا ہے۔ اور اسے اللہ کے سوا کسی سے کوئی سروکار نہیں رہ جاتا۔ وہ ہمہ...