Posts

Showing posts from June 6, 2020

کھانے اور پینے کی سنتیں

Image
کھانے اور پینے کی سنتیں سنّت یَد:۔ یعنی کھانے سے پہلے ہاتھ کا دھونا بہت ثواب کا سبب ہے اور سنت ہے اور کھانے کے بعد ہاتھ دھونا مستحب و مسنون ہے ۔دسترخوان:۔ سنت ہے کہ کوئی دسترخوان کپڑے یا چمڑے کا بچھا کر کھائے اور اگر چمڑے کا دستر خوان ہو تو بہت ہی عمدہ اور مسنون ہے۔ سنت بسم اللہ :۔ یہ بہت بڑی اور ضروری سنت ہے۔ اگر بسم اللہ کہہ کر نہ کھایا تو شیطان شریک ہوجاتا ہے اور کھانا بے برکت ہوجاتا ہے۔  اگر شروع میں بسم اللہ کہنا یاد نہ رہے تو جس وقت یاد آجائے تو اسی وقت کہے تاکہ کھانے میں برکت ہو۔ سنت شریک:۔ اگر کئی آدمی ساتھ کھانے والے ہوں تو لازمی ہے کہ ہر ایک شخص اپنے آگے سے کھائے۔ اور اگر کھانے کی کئی قسم کی چیزیں ملی ہوئی ہیں تو جائز ہے کہ جس طرف سے چاہے کھاوے۔  اور جو شخص تنہا کھاتا ہے تو اس کے لئے بھی یہی سنت ہے کہ بیچ میں سے نہ کھاوے اس لئے کہ بیچ میں برکت نازل ہوتی ہے۔ سنت جلوس:۔ بیٹھنے کی سنت یہ ہے کہ دونوں گھٹنے کھڑے کر کے بیٹھے ۔  یعنی اُکڑو بیٹھ کر کھانا کھاوے۔ یا ایک پاؤں بچھائے رکھے اور ایک کو کھڑا رکھے اور کھانے کیلئے مربع بیٹھنا یعنی چوک مار کر بھی بلا ض...