مکڑی بچے پیدا کرنے کے بعد بچوں کے باپ کو قتل کرتی ہے
مکڑی بچے پیدا کرنے کے بعد بچوں کے باپ کو کیوں قتل کرتی ہے ؟ وہ بچے بڑے ہو کر ماں کیساتھ کیا عبرتناک کام کرتے ہیں ? ایمان افروز تحریر ایک تحقیق کے مطابق مادہ مکڑی بچے دینے کے بعد نر مکڑی (اپنے بچوں کے باپ) کو قتل کر کے گھر سے باہر پھینک دیتی ہے۔ پھر جب اولاد بڑی ہو جاتی ہے، تو اپنی ماں کو قتل کر کے گھر سے باہر پھینک دیتی ہے۔ کتنا عجیب و غریب گھرانہ اوریقیناً بدترین گھرانہ ہے۔قرآن مجید کی ایک سورت ہے” العنکبوت” —- عنکبوت کو اردو میں “مکڑی ” کہا جاتا ہے۔ قرآن مجید میں اللہ رب العزت نے فرمایاہے کہ سب سے بودا یا کمزور گھر مکڑی کا ہے قرآن کا معجزہ دیکھیں، ایک جملے میں ہی اس گھرانے کی پوری کہانی بیان کر دی کہ بے شک گھروں میں سے سب سے کمزور گھر عنکبوت کا ہے اگر یہ(انسان) علم رکھتے۔”انسان مکڑی کے گھر کی ظاہری کمزوری کو تو جانتے تھے، !! مگر اس کے گھرکی معنوی کمزوری یعنی دشمنی اور خانہ جنگی سے بے خبر تھے۔ اب جدید سائنس کی وجہ سے اس کمزوری سے بھی واقف ہو گئے، اس لیے اللہ نے فرمایا اگر یہ علم رکھتے یعنی مکڑی کی گھریلو کمزوریوں اور دشمنی سے واقف ہو تے۔ اس سب کے باوجود اللہ تعالی نے ای...