Posts

Showing posts from March 10, 2023

جب  میں چار سال کا تھا*  تو میرا یقین تھا کہ میرے ابو سب سے اچھے

Image
*جب میں چار سال کا تھا*  تو میرا یقین تھا کہ میرے ابو سب سے اچھے ہیں،  *جب میں چھ سال کا تھا*  لگتا تھا میرے ابو سب کچھ جانتے ہیں،  *جب میں دس سال کا تھا*  میرے ابوبہت اچھے ہیں لیکن بس ذرا غصے کے تیز ہیں،  *جب میں بارہ سال کا تھا*  میرے ابو تب بہت اچھے تھے جب میں چھوٹا تھا  *جب میں چودہ سال کا تھا*  لگتا تھا میرے ابو بہت حساس ہوگئے ہیں،  *جب میں سولہ سال کا تھا*  میرے ابوجدید دور کے تقاظوں سے آشنا نہیں ہیں،  *جب میں اٹھارہ سال کا تھا*  میرے ابو میں برداشت کی کمی بڑھتی جا رھی ھے،  *جب میں بیس سال کا تھا*  میرے ابو کے ساتھ تو وقت گزارنا بہت ہی مشکل کام ھے، پتہ نہیں امی بیچاری کیسےان کے ساتھ اتنی مدت سے گزارہ کررہی ہیں،  *جب میں پچیس سال کا تھا*  لگتا کہ میرے ابو کو ہر اس چیز پر اعتراض ھے جو میں کرتا ہوں  *جب میں تیس سال کا تھا*  میرے ابو کے ساتھ باہمی رضامندی بہت ھی مشکل کام ھے۔ شاید دادا جان کو بھی ابو سے یہی شکایت ہوتی ہوگی جو مجھے ھے۔  *جب میں چالیس سال کا تھا*  ابو نے میری پرورش بہ...