آواز دے رہے ہیں اُسے دس ہزار لوگ، لیکن وہ صرف میرے بلانے پہ آئے گا
جس دن وہ شخص تیر چلانے پہ آئے گا ہر کوئی مُسکرا کے نشانے پہ آئے گا۔۔ آواز دے رہے ہیں اُسے دس ہزار لوگ، لیکن وہ صرف میرے بلانے پہ آئے گا۔۔ الزامِ بے وفائی ترے خاندان پر، الزامِ عشق میرے گھرانے پہ آئے گا۔۔ تیری خبر بھی آنے نہیں دیں گے اپنے پاس تو یاد ہم کو یاد دلانے پہ آئے گا اُس دن تو خود ہی لوٹ کے آئے گا میرے پاس، جس دن ترا دماغ ٹھکانے پہ آئے گا زاہد بشیر یہ راتیں، یہ موسم، ندی کا کنارہ، یہ چنچل ہوا کہا دو دلوں نے کہ مل کر کبھی ہم نہ ہوں گے جدا یہ کیا بات ہے آج کی چاندنی میں کہ ہم کھو گئے پیار کی راگنی میں یہ بانہوں میں بانہیں، یہ بہکی نگاہیں لو آنے لگا زندگی کا مزا ستاروں کی محفل نے کر کے اشارہ کہا اب تو سارا جہاں ہے تمہارا محبت جواں ہو، کھُلا آسماں ہو کرے کوئی دل آرزو اور کیا؟ قسم ہے تمیں تم اگر مجھ سے روٹھے رہے سانس جب تک یہ بندھن نہ ٹوٹے تمہیں دل دیا ہے، یہ وعدہ کیا ہے صنم میں تمہاری رہوں گی سدا یہ راتیں، یہ موسم، ندی کا کنارہ، یہ چنچل ہوا کہا دو دلوں نے کہ مل کر کبھی ہم نہ ہوں گے جدا مجروح سلطان پوری سنو۔۔۔۔!!!! کبھی کوئی ت...