Posts

Showing posts from January 14, 2023

حضرت ابراہیم علیہ السّلام کی پہلی شادی اپنی چچازاد حضرت سارہؑ سے ہوئی .

Image
*حضرت ابراہیم علیہ السّلام*  حضرت ابراہیم علیہ السّلام کی پہلی شادی اپنی چچازاد حضرت سارہؑ سے ہوئی لیکن وہ ایک عرصے تک اولاد کی نعمت سے محروم رہے، ایک دن حضرت سارہؑ نے اُن سے فرمایا آپؑ ہاجرہؑ سے نکاح کر لیں، شاید اللہ تعالیٰ اُن کے بطن سے اولاد عطا فرما دے، دراصل یہ سب کچھ مِن جانب اللہ ہی تھا چناں چہ آپؑ نے حضرت ہاجرہؑ کو اپنی زوجیت میں لے لیا اور پھر شادی کے ایک سال بعد ہی اُنھوں نے حضرت اسماعیل علیہ السّلام کو جنم دیا۔  اُس وقت حضرت ابراہیم علیہ السّلام کی عُمرِ مبارکہ 86 سال تھی، جب حضرت ہاجرہؑ اُمید سے تھیں تو فرشتے نے آپؑ کو لڑکا ہونے کی نوید سُنائی اور ’’اسماعیل‘‘ نام رکھنے کو کہا، حضرت اسماعیلؑ اٹھارہ سو قبلِ مسیح میں پیدا ہوئے، حضرت ابراہیمؑ دعاؤں، آرزؤوں اور تمنّاؤں کے بعد پیرانہ سالی میں پہلے فرزند کی پیدائش پر خوشیوں کا بھرپور اظہار بھی نہ کر پائے تھے کہ اُنھیں ایک اور آزمائش سے گزرنا پڑا۔  وہ بہ حکمِ الہٰی نومولود لختِ جگر اور فرماں بردار بیوی کو ہزاروں میل دُور ایک ایسی وادی میں چھوڑ آئے کہ جہاں میلوں تک پانی تھا، نہ چرند پرند اور آدم تھا نہ آدم ز...