قرآن اور سائنس کے دلچسپ حقائق 1= ہر چیز پانی سے بنی ہے:
*🌹🤲🏻﷽🤲🏻🌹* قرآن اور سائنس کے دلچسپ حقائق 1= ہر چیز پانی سے بنی ہے: مائکرواسکوپ کی ایجاد کے بعد آج سائنس یہ بات ثابت کرتی کہ ہر جاندار کے خلیے کا %90 حصہ پانی سے بنا ہے۔ لیکن قرآن نے یہ بات چودہ سو سال پہلے ہی کہہ دی تھی۔ ہم نے ہر جاندارکو پانی سے پیدا کیا پھر تم ایمان کیوں نہیں لاتے؟ (القرآن21: 30) 2= لوہا باہر سے لایا گیا: لوہا اس زمین کی پیداوار نہیں ہے یہ باہر سے لایا گیا ہے۔ سائنس اس بات کو اب ثابت کر رہی ہے کہ ہزاروں سال پہلے خلا سے ایک meteorites زمیں پر مارا گیا جس سے زمیں پر لوہا پھیل گیا۔ اللہ نے قرآن میں یہ بات اس طرح بتائی ہے کہ: ہم نے لوہا لوگوں کے فائدے کے لئے اتارا جس میں بڑا ہی زور ہے۔ (القرآن 57:25) 3=آسمان محفوظ چھت: سائنس اس بات کو ثابت کر رہی ہے کہ آسمان ہمارے درجہ ء حرارت کو کنٹرول کرتا ہے۔ سورج کی ایسی شعائیں جو زمین کے لئے نقصان دہ ہیں ،آسمان پر موجود لیئرایسی نقصان دہ شعاوءں کو روک لیتی ہے۔ جبکہ قرآن میں اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں۔ اور ہم نے آسمان کو ایک محفوظ چھت بنا دیا۔مگر یہ اس کی نشانیوں کی طرف توجہ نہیں کرتے۔ (القرآن 2...