Posts

Showing posts from March 13, 2023

چائے والے نے اپنے کاؤنٹر پر لکھوایا..... "میں بھلے ہی عام ہوں مگر چائے اسپیشل بناتا ہوں"۔😄

Image
منقول۔ #سلوگن حجّام کی دوکان پر لکھا ہوا پڑھا.۔۔۔۔۔  "ہم دِل کا بوجھ تو نہیں لیکن سر کا بوجھ ضرور ہلکا کر سکتے ہیں۔"🤣 لائٹ کی دوکان والے نے بورڈ کے نیچے لکھوایا.... "آپکے دِماغ کی بتی بھلے ہی جلے یا نہ جلے، مگر ہمارا بلب ضرور جلے گا"😁 چائے والے نے اپنے کاؤنٹر پر لکھوایا..... "میں بھلے ہی عام ہوں مگر چائے اسپیشل بناتا ہوں"۔😄 ایک ریسٹورینٹ نے سب سے الگ فقرہ لکھوایا...... "یہاں گھر جیسا کھانا نہیں ملتا، آپ اطمینان سے تشریف لائیں۔😊🙃 الیکٹرونک دوکان پر سلوگن پڑھا تو میں دم بہ خود رہ گیا... "اگر آپ کا کوئی فین نہیں ہے تو یہاں سے لے جائیں۔"😅 گول گپے کے ٹھیلے پر یوں لکھا تھا..... "گول گپے کھانے کے لئے دِل بڑا ہو نہ ہو، منہ بڑا رکھیں، پورا کھولیں۔"😂😂 پھل والے کے یہاں تو غضب کا فقرہ لکھا دیکھا.... "آپ تو بس صبر کریں، پھل ہم دے دیں گے۔"🤪 گھڑی کی دوکان پر بھی ایک زبردست فقرہ دیکھا... "بھاگتے ہوئے وقت کو اپنے بس میں رکھیں، چاہے دیوار پر ٹانگیں، یا ہاتھ پر باندھیں۔😀 "ایک نجومی نے اپنے بورڈ پر کُچھ یوں لکھوایا.. ...