Posts

Showing posts from February 2, 2023

 ميری جان تمہیں سالگرہ مبارک ہو😘 خوشیاں تمھارے قریب ہوں😊

Image
میری جان تمہیں سالگرہ مبارک ہو😘 خوشیاں تمھارے قریب ہوں😊 غم نہ تمھارے نزدیک ہوں 😊 ایسی میری جان تمہیں زندگی مبارک ہو😘 ہر خواہش تمھاری پوری ہو 😊😘 کوئی تمنا نہ تمھاری ادھوری ہو😊 ایسا دن میری جان تمہیں مبارک ہو😘  ہر دعا تمھاری قبول ہو😊 ایسی گھڑی تمہیں مبارک ہو😊 ہم جو دیں تمہیں وہ  بھی کم ہو  😊 اللہ تمہیں زندگی کی ہر خوشی دے ⁦😊 دعا ہے میری جان یہ آتا رہے سدا ⁦😊 تمہیں میری جان ایسا دن ہمیشہ نصیب ہو😘 دعا ہے كہ زندگی کی ہر کامیابی پہ آپ کا نام ہو آپ کے ہر قدم پر دنیا کا سلام ہو ہمت سے مشکلوں کا سامنا کرنا تاکہ وقت بھی آپ کا غلام ہو 🎉🎉سالگرہ🎈مبارک🎉🎉 سب سے پیارا لگتا ہے مجھے یہ خاص دن جسے گزارنا نہیں چاہتی میں آپ کے بن جب تو چلے تو زمین تھم سی جائے  جب تو ہنسے تو پھول کھل سے جائے  کیا دعا دوں تیری اس سالگرہ پر  جتنے آسمان پے ہیں ستارے  اتنی خوشیوں سے تیری جھولی بھر سی جائے اک اور اینٹ گر گئی دیوار حیات سے نادان کہہ رہے ہیں  جنم دن مبارک ﻣﺒﺎﺭﮎ آپ کو آپ کی ﺳﺎﻟﮕﺮﮦ ﮨﻮ ﺁﻧﮯ ﻭﺍﻻ ﮨﺮ ﺳﺎﻝ ﺧﻮﺷﯿﻮﮞ ﺳﮯ ﺑﮭﺮﺍ ﮨﻮ آپ کے ﺍﺭﺩ ﮔﺮﺩ ﺑﮩﺎﺭﻭﮞ ﮐﺎ ﺭﻗﺺ ﮨﻮ ﺁﺋﯿﻨﮧ آپ کی...

کیسی تقسیم تھی ،سب ایک ہی گھر کے نکلے تیرے دربار سے جو جھولیاں بھر کے نکلے

Image
غزل کیسی تقسیم تھی ،سب ایک ہی گھر کے نکلے تیرے دربار سے جو جھولیاں بھر کے نکلے جن کی دستار کو میں چوم لیا کرتا تھا وقت بدلا تو وہ دشمن مرے سر کے نکلے ہم کو درکار تھی چھاؤں سو عطا کی اس نے بعد میں لاکھ بھلے شجرے شجر کے نکلے بکھری زلفوں سے چھپاتے ہوۓ چہروں کے نقوش گدڑیوں والے حسیں چاند نگر کے نکلے بد دعا دیتے ہوۓ اشک بہاتا تھا بہت ہم ترے شہر کے مجذوب سے ڈر کے نکلے ہاۓ وہ لوگ کفن کا جنہیں ٹکڑا نہ ملا ہاۓ وہ لوگ جو زندان سے مر کے نکلے راکب مختار تخلیہ ارشاد عرؔشی ملک معاملاتِ مکر و فن کےشاہکارو، تخلیہ حُکم ہے درویش کا، اے تاجدارو ، تخلیہ خواہشِ نام آوری نے باؤلا تم کو کیا خود ستائی سے بھرے ،ہلکے غبارو ، تخلیہ ہم کو آتی ہے تمہارے کوڑھ باطن سے بساند دِین کے جُبے میں لپِٹے وضعدارو ، تخلیہ سادہ و ناداں سہی پر بے حِس و غاصب نہیں تم پہ رونا ہے ہمیں ،اے ہوشیارو ، تخلیہ ہم کو ملنا ہے خزاں رُت کے سُلگتے کرب سے آج دل حاضر نہیں ،مہکی بہارو ، تخلیہ آج ہم شب بھر پئیں گے عشق ِ مولا کی شراب اے امامو،  ناصحو،  پرہیز گارو  ، تخلیہ ہم کو اپنی بے بسی، بے اختیاری ہے عزیز تم سے کچھ حاجت نہیں ،با ...

کٹ ہی گئی جدائی بھی کب یہ ہوا کہ مر  گئے تیرے بھی دن گزر گئے ، میرے بھی دن گزر گئے 

Image
"پتھر" ریت سے بُت نہ بنا، اَے مِرے اچّھے فَنکار ایک لَمحے کو ٹھہر، میں تُجھے پتھر لا دوں مَیں تِرے سامنے اَنبار لگا دوں_ لیکن کون سے رَنگ کا پَتّھر تِرے کام آئے گا؟ سُرخ پَتّھر_؟ جِسے دِل کہتی ہے یہ بےدِل دنیا یا وہ پَتّھرائی ہُوئی آنکھ کا نِیلا پَتّھر جِس میں صَدیوں سے تَحیُّر کے پڑے ہوں ڈورے؟ کَیا تُجھے رُوح کے پَتّھر کی ضَرُورَت ہوگی؟ جِس پہ حق بات بھی پَتّھر کی طَرح گِرتی ہے ایک وہ پَتّھر ہے، جِسے کہتے ہیں تہذِیبِ سفید اُس کے مَرمَر میں سِیاہ خُون جَھلَک جاتا ہے ایک انصاف کا پتھر بھی تو ہوتا ہے مَگَر ہاتھ میں تیشۂ زر ہو تَو وہ ہاتھ آتا ہے جِتنے معیار ہیں اِس دَور کے سب پَتّھر ہیں جِتنے اَفکار ہیں اِس دَور کے سب پَتّھر ہیں شعر بھی، رَقص بھی، تَصوِیر و غِنا بھی پَتّھر میرا اِلہام، تِرا ذہنِ رَسا بھی پَتّھر  اِس زَمانے میں تَو ہر فَن کا نِشاں پَتّھر ہے ہاتھ پتھر ہیں تِرے، میری زباں پَتّھر ہے ریت سے بُت نہ بنا، اَے مِرے اَچھّے فَنکار۔۔۔! احمدندیمؔ قاسمی کٹ ہی گئی جدائی بھی کب یہ ہوا کہ مر  گئے  تیرے بھی دن گزر گئے ، میرے بھی دن گزر گئے  تو بھی کچھ اور اور ہے ، میں ب...