Posts

Showing posts from March 16, 2020

امریکی تاریخ کی عجیب خودکشی

امریکی تاریخ کی عجیب خودکشی .. رونالڈ أوبوس نام کے ایک شخص نے خودکشی کرنی چاہی تو اس نے اس کے لیے سب سے آسان طریقہ استعمال کیا اور وہ یہ کہ اس عمارت سے چھلانگ لگا دے جس میں وہ رہتا تھا..اس نے عمارت کی دسویں منزل سے چھلانگ لگا دی اور اپنوں کے لیے ایک خط چھوڑا جس میں اس نے خودکشی کی وجہ یہ بتائی کہ وہ زندگی سے مایوس ہو گیا تھا.لیکن 23 مارچ 1994 کو جب اس کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آئی . تو موت کی وجہ یہ پتہ چلی کہ رونالڈ کی موت چھت پر گرنے سے نہیں بلکہ سر پر گولی لگنے سے ہوئی ہے۔ جب تحقیق ہوئی تو پتہ چلا کہ رونالڈ کو گولی اسی عمارت سے لگی ہے جس میں وہ رہتا تھا اور وہ گولی نویں منزل سے چلائی گئی تھی اور اس نویں منزل میں دو بوڑھے میاں بیوی کئی سالوں سے رہ رہے تھے۔ ہمسایوں سے معلوم ہوا کہ دونوں میاں بیوی آپس میں ہر وقت لڑتے جھگڑتے تھے اور عجیب بات یہ تھی . کہ جب رونالڈ نے چھت پر سے اپنے آپ کو پھینکا عین اسی وقت بوڑھا شوہر پستول تھامے اپنی بیوی کو جان سے مارنے کی دھمکی دے رہا تھا۔شدید غصے و ہیجان کی حالت میں شوہر نے غیر ارادی طور پر اپنی بیوی پر گولی چلائی.  لیکن چونکہ بیوی نشانے سے دور تھی اس ل...