Posts

Showing posts from February 27, 2020

ڈزنی لینڈ

ڈزنی لینڈ   مثل مشہور ہے کہ مراثیوں کے گھرلڑکا پیدا ہوا تو انہوں نے اسے چُوم چُوم کر مار ڈالا ۔ ۔ ۔ برصغیر کے جہلا کے ہاتھ اسلام کیا لگا، انہوں نے اس کا حلیہ ہی بگاڑ کر رکھ دیا، اس کی چند مثالیں پیش خدمت ہیں: 1۔ ایک دفعہ پیران پیر عبدالقادر جیلانی نے مرغی کا سالن کھاکر ہڈیاں ایک طرف رکھ دیں، ۔۔ ان ہڈیوں پر ہاتھ رکھ کر فرمایا  قُمْ بِاِذْنِ اﷲِ تو وہ مرغی زندہ ہوگئی ۔(سیرت غوث صفحہ 191) 2۔ ایک گوئیے کی قبر پرپیران پیر نے  قُمْ بِاِذْنی کہا قبر پھٹی اور مردہ گاتا ہوا نکل آیا ‘‘ (تفریح الخاطر صفحہ 19) 3۔ خواجہ ابواسحاق چشتی جب سفر کا ارادہ فرماتے تو دوسو آدمیوں کے ساتھ آنکھ بند کر فوراً  منزلِ مقصود پر پہنچ جاتے ‘‘۔ (تاریخ مشائخ چشت از مولانا زکریا صفحہ 192) 4۔ سید مودود چشتی کی وفات ۹۷سال کی عمر میں ہوئی، آپ کی نماز جنازہ اول رجال الغیب (نادیدہ بزرگوں) نے پڑھی، پھر عام آدمی نے۔  اس کے بعد جنازہ خود بخود اڑنے لگا، اس کرامت سے بے شمار لوگوں نے اسلام قبول کیا  ۔ (تاریخ مشائخ چشت صفحہ 140) 5۔ خواجہ عثمان ہارونی نے وضو کا دوگانہ ادا کیا اور ایک کمسن بچے کو گو...