دنیا کی سب سے خوفناک جیل کالا پانی
کالا پانی 1947-1857 ۔ CELLULAR JAIL کرہ ارض کی سب سے خوفناک جیل! جہاں سے فرار قید سے زيادہ المناک تھا کالی کیچڑ والی دلدلوں سے بھرے، بچھو جتنے مچھر، خطرناک سانپ اژدھوں بچھوئوں، جونکوں اور عجیب و غریب قسم کے بے شمار اقسام کے زہریلے کیڑوں مکوڑوں اور چھپکلیوں کی بھرمار! شاید آج بھی یہاں رات کی تاریکی میں ایڑیاں رگڑ رگڑ کرھلاک ہونے والے لاکھوں قیدیوں کی سسکیاں، چیخیں اور کراہیں سنائ دیتی ہوں اور روحیں بھٹکتی ہونگی! جہاں زندگی سسک سسک کر موت کی دعأئیں مانگتی تھی! کالا پانی کے نام سے کون واقف نہیں۔ سیلولر جیل جو کالا پانی کے نام سے معروف ہے (کالا لفظ سنسکرت زبان کے لفظ کال سے مشتق ہیں جس کے معنی وقت یا موت کے ہیں)، جزائر انڈمان و نکوبار میں واقع ایک استعماری جیل تھی۔ ہندوستان کے استعماری عہد میں برطانوی حکومت خصوصاً اپنے سیاسی قیدیوں کو یہاں جلا وطن کرتی تھی۔ ہندوستان کی تحریک آزادی کے دوران میں متعدد معروف تحریکی افراد یہاں قید رہے جن میں محمود حسن دیوبندی، حسین احمد مدنی، جعفر تھانیسری، بٹوکیشور دت اور ویر ساورکر وغیرہ کے نام ملتے ہیں۔ اب اس جیل کی عمارت کو ایک یادگار قومی عمارت کے طو...