وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ریاستی دھشت گردی
آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ریاستی دھشت گردی کے شکار دربدر قبائیلیوں کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھا ان کا ایک ہی نعرہ تھا " یہ جو دھشت گردی ھے اس کے پیچھے و ردی ھے" نعرہ دلچسپ اس لئے بھی ھے کہ جی ایچ کیو کے احاطے میں اس طرح کا نعرہ آج تک اس سے پہلے کبھی سننے میں نہیں ایا مگر.قبائل نے یہ نعرہ اس زور سے لگایا کہ اس کی گونج سے جی ایچ کیو کے درودیوار لرز اٹھیں ۔ قبائل اس امید پر اسلام آباد آئے ہیں کہ ان کی دور افتادہ علاقوں تک میڈیا کی رسائی اور کوریج پر خاکی سرکار نے قدغنیں لگا رکھی ھیں یہاں آکر شاید ان کی کچھ شنوائی ھوسکے مگر یہاں بھی نہ میڈیا ان کو کوئی کوریج دے رھا ھے اور نہ اب تک کوئی سیاست دان یا سول سوسائیٹی کا کوئی بندہ اظہار یک جہتی کیلئے ان کے اختجاجی کیمپ میں شریک ھوا، قبائل کو نہیں معلوم کہ میڈیا کوریج ان اختجاجی قافلوں کو ملتی ھے جن کے پیچھے وردی ھوں یا پھر ڈالروں کی بھرمار ۔ یہاں ..سب کچھ بکاؤ مال ھے لاشیں بکتی ھے، عزت ، عصمت اور سیاست بکتی ھیں. ۔ مگر بھلا ھوں Mark Zuckerberg کا جو نہ کبھی جھکا نہ کبھی بکا بلکہ ہر مظلوم کا بلاتعصب رنگ ، نسل، مذہب اور ...