Posts

Showing posts from January 6, 2020

انکے پاس ایسی کونسی غیر معمولی طاقتیں ہوتی ہے

میں فقیروں ، درویشوں اور اولیا کرام کی کتب کو بہت شوق سے پڑھتا ہوں . اور ہمیشہ اوراق کے بیچ الفاظ کے سمندر میں غوطہ زن رہتا ہوں کہ انکے پاس ایسی کونسی غیر معمولی طاقتیں ہوتی تھی جس کی بنا پر وہ انسانوں کے اس جنگل میں بادشاہت کرتے تھے . میں ایک عام زندگی گزارنے کا تصور تک نہیں کر سکتا اسی وجہ سے مجھے چھوٹی عمر سے ہی سخت محنت کرنے کی عادت پڑ گئی . میں بچپن سے ہی بے چین طبیعت کا حامل رہا ہوں . چوبیس گھنٹے ایک ہی خیال میں غرق رہتا ہوں کہ میں پاکستان کے لئے ایسا کیا بیسٹ کر سکتا ہوں جو اس سے پہلے اس دنیا میں کسی نے نہ کیا ہو .اسی چیز کو لیکر جب ہم نے کتب کا مطالعہ شروع کیا تو میرے اساتذہ نے میری علم کی پیاس کو دیکھتے ہوۓ علامہ اقبال کی فسلفہ خودی پر لکھی گئی کتابیں فراہم کی اور ساتھ کہا کہ اسکو بار بار پڑھو کیونکہ یہ ہر وجود کو سمجھ میں نہیں انے والی . میں نے دل لگا کر ان کتابوں کا مطالعہ شروع کیا تو مجھ پر یہ راز بھی  کھلا کہ  علامہ صاحب نے اپنے کلام کو  فارسی عربی اور اردو کو ملا کر ایسا بنا کر چھوڑا ہے کہ جیسے انھیں معلوم تھا کہ انکے کلام سے لال و موتی کوئی کاہل سست اٹھا کر...

صدام حسین کا پوتا

محمد بن قاسم کے بارے میں جب کہیں پڑھتے تھے کہ اس نے صرف سترہ سال کی عمر میں سندھ فتح کرلیا تو مجھے یقین نہیں آتا تھا لیکن جب اس بچے کو دیکھا تو یقین ہوگیا کہ واقعی محمد بن قاسم نے یہ کیا ہوگا  اور ساتھ میں یہ بھی یقین ہوگیا کہ مسلمانوں کی مائیں ابھی بانجھ نہیں ہوئیں وہ آج بھی محمد بن قاسم، ایوبی، غزنوی، ابدالی جَنتی ہیں۔ یہ 14 سالہ لڑکا مصطفی حسین سابق عراقی صدر صدام حسین کا پوتا ہے۔ جو کہ غاصب امریکی فوج کیساتھ آخری لمحے تک لڑتا رہا۔ آپریشن میں حصہ لینے والے امریکیوں کے مطابق جب انہوں نے آپریشن شروع کیا تو مصطفی حسین نے ان پر فائرنگ شروع کی۔اور 400 امریکی فوجیوں کی پیش قدمی اکیلے ہی روک دی۔بچے کے سامنے والد اور چچا کی لاشیں پڑی تھیں۔  اور اس نے سنگل رائفل سے 14 امریکی میرینز ہلاک کئے۔ 400 امریکی میرینز کیساتھ فائرنگ کا یہ سلسلہ 6 گھنٹے تک جاری رہا۔ آخرکار ہم نے اسکو مارڈالا۔ جب اندر داخل ہوئے تو امریکی فوج کو یقین نہیں آرہا تھا کہ وہ تو ایک چھوٹا بچہ تھا اور اس سے بڑی حیرانگی کی بات یہ تھی کہ وہ اکیلا انکے خلاف لڑ رہا تھا۔نیویارک ٹائمز کے آرٹیکل " مصطفی حسین" کی یاد میں مضمو...