سارا بوجھ عوام پر ڈال کر مشکل فیصلوں کا نام دینا کتنی عجیب بات ھے
سارا بوجھ عوام پر ڈال کر مشکل فیصلوں کا نام دینا کتنی عجیب بات ھے..!!!* جناب وزیر عظم میاں شہباز شریف صاحب...!!! مشکل فیصلے یہ ہیں* پاکستان میں کسی کو ایک لیٹر بھی مفت پیٹرول نہیں ملے گا اور نہ ایک یونٹ مفت بجلی یا مفت گیس کوئی استعمال کر سکے گا یہ اعلان کریں تو یہ ھے مشکل فیصلہ* پچھلے 30 سالوں میں ہر کسی کو ملا سرکاری پلاٹ واپس لیں گے تو یہ ہے مشکل فیصلہ* غلط فیصلے والے حکمرانوں کی جائیدادیں نیلام ہوں گی تو یہ ہے مشکل فیصلہ* پاکستان کے تمام سرکاری دفاتر اور سرکاری رہائش گاہوں سے اے سی اتار لیے جائیں تا کہ بجلی کی بچت ہو ٫ سب سے پہلے پارلیمنٹ ہاؤس ٫ قومی اسمبلی، سینیٹ اور صوبائی اسمبلیوں اور ان کے ممبران کی سرکاری رہائش گاہوں سمیت تمام وزراء کے سرکاری دفاتر سے اور سرکاری رہائش گاہوں سے اے سی اتارے جائیں٫ تمام سرکاری گاڑیوں کے پرائیویٹ استعمال پر پابندی ل...