ہمارے معاشرے میں اپنے بیٹے یا بھائی کے لئے جب شادی کے لئے رشتہ ڈھونڈا جاتا ھے تو :*_
_*ہمارے معاشرے میں اپنے بیٹے یا بھائی کے لئے جب شادی کے لئے رشتہ ڈھونڈا جاتا ھے تو :*_ لڑکی کی خوبصورتی لڑکی کی شرافت لڑکی کے کام کاج لڑکی کا رہن سہن لڑکی کی تعلیم لڑکی کا خاندان لڑکی کا جہیز لڑکی کا جائیداد میں حصہ لڑکی کی پیدائش سے اس کی جوانی تک کی ہسٹری جن کی گواہی شرط اور لڑکے کے لیے صرف اس کی نوکری ہونا ہی بہت ہے نہ شکل و صورت اہم نہ کردار اہم ، نہ چال چلن اہم، نہ اس کے دوست احباب اہم، نہ اس کا گھر والوں سے رابطہ تعلق اہم، نہ اس کے عشق معاشقے اہم بس ایک نوکری اس کے 100 عیبوں پر پردہ ڈال دیتی ہے۔ اور المیہ یہ ہے کہ کسی کی بیٹی بہن کے گھر جب دیکھنے جاتے ہیں تو پہلے کہتے ہیں کہ لڑکی دیکھنے آ رہے ہیں وہاں لڑکی کے دل پہ کیا گزرتی ہے جو دل و دماغ میں مرتی تڑپتی دعائیں مانگتی سوچتی پاگل ہوتی ہے کہ کیا ہوگا؟ میں پسند آؤں گی یا نہیں؟ پسند نہ آئی تو لوگ کیا کہیں گے؟ پسند آ بھی گئی تو وہ لوگ کیسے ہوں گے؟ وہ لڑکا کیسا ہوگا جیسے ہزاروں سوالات اور اوپر سے جہالت یہ کہ لوگ کسی کی بہن بیٹی کو بلاتے ہیں ان کو چلنے کا کہا جاتا ہے جیسے منڈی میں بھیڑ بکریوں کو کچھ قدم چلا کر پسند کیا...