Posts

Showing posts from June 24, 2020

ملزم ایک 15 سالہ لڑکا تھا۔ ایک اسٹور سے چوری کرتا ہوا پکڑا گیا۔ ‏

Image
ملزم ایک 15 سالہ لڑکا تھا۔ ایک اسٹور سے چوری کرتا ہوا پکڑا گیا۔ پکڑے جانے پر گارڈ کی گرفت سے بھاگنے کی کوشش کی۔ مزاحمت کے دوران اسٹور کا ایک شیلف بھی ٹوٹا۔ جج نے فرد ِ جرم سنی اور لڑکے سے پوچھا "تم نے واقعی کچھ چرایا تھا؟" "بریڈ اور پنیر کا پیکٹ" لڑکے نے اعتراف کرلیا۔ "کیوں؟" "مجھے ضرورت تھی" لڑکے نے مختصر جواب دیا۔ "خرید لیتے" "پیسے نہیں تھے" "گھر والوں سے لے لیتے" "گھر پر صرف ماں ہے۔ بیمار اور بے روزگار۔ بریڈ اور پنیر اسی کے لئے چرائی تھی۔" "تم کچھ کام نہیں کرتے؟" "کرتا تھا ایک کار واش میں۔ ماں کی دیکھ بھال کے لئے ایک دن کی چھٹی کی تو نکال دیا گیا۔" "تم کسی سے مدد مانگ لیتے" "صبح سے مانگ رہا تھا۔ کسی نے ہیلپ نہیں کی" جرح ختم ہوئی اور جج نے فیصلہ سنانا شروع کردیا۔ "چوری اور خصوصاً بریڈ کی چوری بہت ہولناک جرم ہے۔ اور اس جرم کے ذمہ دار ہم سب ہیں۔ عدالت میں موجود ہر شخص، مجھ سمیت۔ اس چوری کا مجرم ہے۔ میں یہاں موجود ہر فرد اور خود پر 10 ڈالر جرمانہ عائد ...