Posts

Showing posts from December 27, 2022

*بہت سے نوجوان لڑکے لڑکیوں میں آج کل ایک عجیب نفسیاتی عارضہ نظر آتا ہے۔

Image
*آپ میرا دکـھ نہـیں سمجھ سکتـے..* *︘︘︘•••--🍁--•••︘︘︘•* *بہت سے نوجوان لڑکے لڑکیوں میں آج کل ایک عجیب نفسیاتی عارضہ نظر آتا ہے۔ یہ نوجوانی کے اس انمول وقت کو بھرپور طور پر جینے کی بجائے خود پر ایک زبردستی کا بڑھاپا سا طاری کیئے رکھتے ہیں۔*  *کوئی بیٹھا سقراط، بقراط بنا پیچیدہ فلسفے بگھار رہا ہے،  کوئی رنج و الم کی تصویر بنی کسی دکھی آتما کی مانند بھٹکتی پھر رہی ہے  *کوئی مزاحیہ ترین لطائف میں سے بھی سسکتی انسانیت کے دکھ برآمد کررہا ہے اور کوئی کسی ٹھیلے پر بکتی کتاب "دو ہزار زخمی اشعار" میں سے شعر سنا سنا کر اپنے آپ میں جون ایلیاء بنی بیٹھی ہے۔*  عمر پوچھو تو 21 سال، 19 سال، 23 سال !! ۔۔۔ باتیں دیکھو تو لگتا ہے کہ نا منہ میں دانت ہوں گے نا پیٹ میں آنت۔  ۔  *آپ میرا دکھ نہیں سمجھ سکتے،*  مجھے فلاں فلاں نے دھوکہ دیا۔ عظیم انکل آپ میرا غم نہیں جان سکتے میرے گھر والے مجھے زچ کرتے ہیں، عظیم سر آپ میری اذیت نہیں محسوس کرسکتے، مجھ میں فلاں فلاں ابنارملٹی ہے۔ بچوں کس نے کہا تم سے کہ یہ زندگی پرفیکٹ ہے ؟ یہاں سب کی اپنی اپنی اذیتیں اپنے اپنے امتحان ہیں اور یہ ت...