اجی صاحب ترنگزئی جن کا اصلی نام فضل واحد تھا، ایک پشتون مجاھد اور آزادی کے لئے جنگ
اجی صاحب ترنگزئی جن کا اصلی نام فضل واحد تھا، ایک پشتون مجاھد اور آزادی کے لئے جنگ لڑنے والے جنگجو اور ایک سماجی کارکن تھے۔ وہ ایک شریف گھرانے میں ١٨٤۸ ء میں تر نگزئی کے مقام پر پیدا ہوے جو پاکستان کے خیبر پختونخوا صوبے کے ضلع چارسدہ میں ایک مشہور گاوں ہے..۔ تعلیم انکے والد محترم کا نام فضل احد تھا۔ اپنی بنیادی تعلیم اپنے گھر سے حاصل کرنے کے بعد حاجی صاحب ترنگزئی مزید تعلیم کے لئے دارالعلوم دیوبند چلے گئے۔ وہاں پر انہوں نے شیخ الھند مولانا محمود الحسن صاحب سے تعلق جوڑ لیا اور ۱۸۹۰ ء میں ان کے ساتھ حج بیت اللہ شریف پر چلے گئے۔ برطانیہ کے خلاف معرکہ واپسی پر انہوں نے برطانیہ کے خلاف ۱۸۹۷ ء میں سرحدی جھاد میاں حصہ لیا جو برطانوی سرکار کے خلاف صوبہ سرحد کے قبائل کا جھاد تھا.. یہ جھاد آخر کار ناکام رہا اور حاجی صاحب ایک بار پھر حج کے لئے چلے گئے۔ واپسی پر وہ زیادہ تر سماجی خدمت اور خاص طور پر تعلیم و تعلم میں مصروف رہے۔ اسی دوران انہوں نے خان عبدالغفار خان کے ساتھ گاوں گاوں پھرنا شروع کیا۔ یہ تحریک کارگر ثابت ہوئی اور پانچ سال میں تقریباً ۱۲۰ درسگاہیں قائم ہوئیں۔ گرفتاری، اور معرکے اس پر ...