امام ابو عبدُ اللہ محمد بن ادریس شافعی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ دوسری صدی ہجری کے عظیم امام اور عالی شان مجتہد تھے،
📝 طاہر ظفر جامعہ المدینہ فیضان بخاری کھارادر کراچی 26/1/2023 4 رجب المرجب یوم عرس امام شافعی رحمہ اللہ علیہ *{امام شافعی کا تعارف}* امام ابو عبدُ اللہ محمد بن ادریس شافعی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ دوسری صدی ہجری کے عظیم امام اور عالی شان مجتہد تھے، آپ رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ کا نسب مبارک عبدِ مناف پر جا کر نبیِ کریم رؤفٌ رَّحیم ﷺ کے نسب مُبارک سے جا ملتا ہے۔ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ 150 ہجری میں فلسطین کے ایک قصبے (Village) میں پیداہوئے۔ *( کتاب الثقات لابن حبان، باب المیم،الرقم۲۹۹۷ محمد بن ادریس الشافعی، ج۵،ص۴۰۶)* *{والدہ کا خواب}* امام شافعی رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ کی ولادت سے پہلے اُن کی والدہ حضرت سَیِّدَتُنا فاطمہ بنتِ عبدُ اللہ رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْھَا نے خواب دیکھا کہ اُن کے جسم سے مُشْتَری نامی مشہور ستارہ نکلا اور مصر میں جاکر گرا پھر ہر شہر میں اس کے ٹکڑے منتشر ہوگئے، ماہرینِ تعبیر نے اس خواب کی یہ تعبیر بیان کی کہ آپ کے بطن سے ایک ایسا عظیم الشان عالِم پیدا ہوگا جس کا علم مصر میں عام ہوگا اور وہاں سے عالمِ اسلام میں پھیلے گا۔ *(تاریخ بغداد،ذکر ...