Posts

Showing posts from March 11, 2025

ویسے کیا گھٹیا سی شے ہے یہ تمنا کا فریب آپ جیسوں کو بھی ہم جیسے ترس جاتے ہیں

Image
اور کیا ہو گا بھلا سینے میں دل کا مصرف؟  بس اِسی واسطے رکھا ہے کہ دُکھایا جائے! عبدالحمید عدم! ویسے کیا گھٹیا سی شے ہے یہ تمنا کا فریب آپ جیسوں کو بھی ہم جیسے ترس جاتے ہیں ~شبیر حسن 🩶 Shabbir Hassan عجیب طرزِ اداسی ہے سوگواری ہے کہ جیسے یار ملے اور مل کے مر جائے  طاہر تنولی مجھے جتنے بھی لوگوں نے دھوکہ دیا،  کسی نے مجھ سے اتنا جھوٹ نہیں بولا  جتنا میں نے خود سے بولا ......   جب سے میں نے خود کو جانا ہے،  میں خود کو یہی کہتا آیا ہوں کہ  میں بدل جاؤں گا ....... جب میں جاگوں گا ........ میں بےشمار بار جاگا، مگر میں کبھی نہیں بدلا .....  کیا اس ایک کی طلب چھوڑنا آسان ہے؟  جس کو آپ نے بخشش کی راتوں میں بھی مانگا ہو 💜  فدا ھے یہ دل اسی بات پہ کے وہ!!!  چھڑکتے نہیں 'جان' پر کہتے تو ہیں.  عجیب کرب میں گزری، جہاں جہاں گزری اگر چہ  چاہنے  والوں  کے   درمیاں  گزری  تمام    عمر    جلاتے    رہے   چراغِ    امید تمام   عمر   امیدوں...