Posts

Showing posts from April 15, 2020

جب انگریز آکسفورڈ اور کیمبریج بنا رہے تھے

Image
تحریر:برصغیر-نظامِتعلیم اور علم وفنون کا مرکز، کھوئی ہوئی تاریخ:- ‏‎"" جب انگریز آکسفورڈ اور کیمبریج بنا رہے تھے اس  وقت ہمارے حکمران تاج محل بنارہے تھے۔ ‏‎چند سال سے اس ملک کے ٹیلیویژن چینلز پر تعلیم کے نام پر سفید جھوٹ پر مبنی پروگرام چلائے جا رہے ہیں اور یہ باور کرانے کی کوشش ہے کہ جب یورپ میں یونیورسٹیاں کھل رہی تھیں تو مسلم بادشاہ تاج محل اور شالامار باغ بنا رہے تھے.میری یہ تحریر مختلف مصنفین کے متعلقہ کالمز اور پروفیسرز، مورخین یا محققین کی تحقیق کے اس حصہ پر مبنی ہے جو میں نے ذاتی تحقیق کے بعد درست پائے، اس تحریر میں میرے اپنے الفاظ کم اور مندرجہ بالا شخصیات کے الفاظ زیادہ ہیں. تاریخ کی گواہی بعد میں پیش کروں گا پہلے بنیادی عقل کا ایک درس پیش کروں. ان چینلز یا پروگرامز میں اگر کوئی سمجھ بوجھ والا آدمی بیٹھا ہوتا تو اسکو سمجھنے میں یہ مشکل نہیں آتی کہ مسلم دور کی شاندار عمارات جس عظیم تخلیقی صلاحیت سے تعمیر کی گئی، وہ دو چیزوں کے بغیر ممکن نا تھیں. پہلی فن تعمیر کی تفصیلی مہارت، جس میں جیومیٹری، فزکس، کیمسٹری اور ڈھانچے کے خدوخال وضع کرنے تک کے علوم شامل ہوت...

اٹلی کا ایک وفد جو صومالیہ جیسے غریب ملک میں تھا

Image
کون یقین کرے گا.....۔ اٹلی کا ایک وفد جو صومالیہ جیسے غریب ملک میں تھا اس نے اپنے ملک اٹلی جانے سے انکار کردیا اور صومالیہ کی حکومت سے درخواست کی کہ اسے وہیں مستقل قیام کی اجازت دی جائے ___۔۔ کون اعتبار کرے گا...... صومالیہ کے وزیراعظم نے اپنا دور اقتدار ختم ہونے کے بعد سکون اور خوش حالی کے لیے  برطانیہ کو ہجرت کی _اس کا برطانیہ میں کرونا وائرس سے انتقال ہوگیا...! کسے یقین آئے گا....۔۔۔ امریکی صدر ٹرمپ نے میکسیکو کے غیر قانونی مہاجرین کو امریکہ میں داخلے سے روکنے کے لیے دونوں ملکوں کے بیچ ایک دیوار کھینچی تھی.... آج امریکی غیر قانونی مہاجرین کو روکنے کے لیے میکسیکو اسی دیوار کا استعمال کررہا ہے.۔۔۔۔۔ کون یقین کرسکتا تھا....۔ دو ماہ قبل اسپین اپنے یہاں مراقش کے راستے داخل ہونے والے غیر قانونی افریقی مہاجرین کی کشتیوں سے پریشان تھا... آج وہی کشتیاں اسپینی مہاجرین کو لے کر مراقش میں داخل ہونے کی کوشش کررہی ہیں..! کسے یقین آئے گا...۔۔۔ ایک طاقتور فوج، مضبوط اکانومی.... کی متحمل طاقتیں جو یہ کہتی تھیں کہ ہمیں کوئی خوفزدہ نہیں کرسکتا... آج خوف و ہراس میں مبتلا ہیں. کون سچ مان...