بچے نے میٹرک کر لی ہے، اب سمجھ نہیں آ رہی آگے کونسے مضامین پڑھائیں
*میٹرک کے بعد کیا پڑھیں؟* بچے نے میٹرک کر لی ہے، اب سمجھ نہیں آ رہی آگے کونسے مضامین پڑھائیں؟؟ بچی نے اچھے نمبروں سے میٹرک سائنس کے ساتھ پاس کر لی ہے مگر وہ ایف اے میں داخلے کی ضد کر رہی ہے ؟ بیٹے نے میٹرک میں کمپیوٹر سائنس رکھی تھی اور آگے بھی کمپیوٹر سائنس پڑھنا چاہتا ہے مگر فزکس کیمسٹری پسند نہیں؟؟ ایسے ہی اور بہت سارے مسائل یا تفکرات اگر آپ کو تنگ کر رہے ہیں تو بھئی آج میں اسی سنجیدہ موضوع پر گفتگو کرنے کا ارادہ کئیے ہوئے ہوں جسے سمجھنا ماں باپ اور طلباء دونوں کے لیے ناگزیر ہے. یاد رہے میٹرک تک کا عرصہ طلباء کی بنیاد ہوتا ہے، اس عرصے میں وہ بہت کچھ سیکھتا ہے اور اپنی دلچسپی کا پتا لگانے کی کوشش کرتا ہے لیکن انٹرمیڈیٹ کے دو سال اُس کے لیے بہت ہی زیادہ اہمیت رکھتے ہیں کیونکہ وہ طے کرتے ہیں کہ آیا وہ سکول ٹیچر بنے گا یا کمپیوٹر آپریٹر، ڈاکٹر بننے کے لیے کسی اچھے میڈیکل کالج میں داخلہ لے پائے گا یا پھر کسی نامی گرامی یونیورسٹی میں انجینئرنگ میں سیٹ حاصل کرے گا وغیرہ وغیرہ. ہمارے ہاں دو طرح کے پائے جاتے ہیں، ایک تو وہ جو پڑھے لکھے نہیں ہوتے (عموماً لوئر مڈل کلاس) وہ اس ...