میں کئی دنوں سے یہ نوٹ کر رہا ہوں کہ اتوار والے دن لڑکوں کو اک ٹاپک مل جاتا ہے مشین مشین مشین
تھوڑی کڑوی بات کسی بھائی کو میری اس پوسٹ سے تکلیف ہو تو اس کیلئے آپ سے معافی مانگتا ہوں مگر میری یہ تحریر ضرور پڑھنا۔ شکریہ میں کئی دنوں سے یہ نوٹ کر رہا ہوں کہ اتوار والے دن لڑکوں کو اک ٹاپک مل جاتا ہے مشین مشین مشین... چلو اس حد تک تو ٹھیک ہے , لیکن کچھ چیزیں آپکی ذات اور سوچ کو بیاں کردیتی ہیں... اک بھائی صاحب نے پوسٹ لگائی کہ کب سے چھت پر بیٹھا ہوں لیکن کوئی کپڑے سکھانے کو نہیں آئی, اک بھائی صاحب کا کہنا تھا نمبر بند ہے 2 گھنٹے بعد رابطے کی کوشش کریں. میں سوچ رہا تھا کیا انکی بہنیں بھی اتوار کو مشین لگاتی ہوں گی..؟🤔 وہ بھی چھت پر کپڑے سکھانے کو جاتی ہوں گی؟ کیا اُنکے نمبر بھی اتوار کو بند ملتے ہوں گے؟ کیا انکی بہنیں بھی ہفتے کو کپڑے دھو کر اتوار کو پاپا کی پرنسز کی پوسٹ کرتی ہوں... معذرت ایڈوانس میں کہہ دیا ہے. ڈئیر ہنسی مزاح تو چلتا ہے لیکن ایسی پوسٹیں بہت ساری لڑکیوں کا اعتماد چھین لیتی ہیں یا میرے جیسے بھائیوں کا بھی....😒 ایسی پوسٹ پڑھنے کے بعد کوئی بھی غیرت مند بھائی ہنسی خوشی اپنی بہن کو چھت پر جانے دے گا..؟ یا کوئی بہت ہی معصوم یا شریف گھرانے کی لڑکی یہ جانتے ہوئے بھی ...