Posts

Showing posts from April 23, 2023

واحد پرندہ جو عقاب کو چونچ مارنے کی ہمت کرتا ہے وہ کوا ہے

Image
واحد پرندہ جو عقاب کو چونچ مارنے کی ہمت کرتا ہے وہ کوا ہے. یہ عقاب کی پیٹھ پر بیٹھ کر اس کی گردن پر کاٹتا ہے لیکن عقاب جواب نہیں دیتا اور کوے سے الجھ کر اپنا وقت ضائع  نہیں کرتا، اسکے بجائے یہ بس اپنے پر کھولتا ہے اور آسمان پر بہت اونچی اڑان بھرنا شروع کر دیتا ہے۔ اتنی زیادہ اونچائی پر کوے کے لیے سانس لینا نا* *ممکن ہو جاتا ہے اور پھر آکسیجن کی کمی کی وجہ سے کوا خودبخود بے حال ہو کر نیچے گر جاتا ہے. اس لیے کوے جیسی فطرت رکھنے والے اور بلا وجہ کی شوخیاں مارنے والے کم ظرف لوگوں کے ساتھ اپنا قیمتی وقت ضائع کرنے کے بجائے ان کو اگنور کرنا چاہیئے اس طرح یہ خود بخود اپنی اصلی اوقات پر آ جائیں گے. یہ معاشرے کے کوے جب آپ کی برابری یا مقابلہ نہیں کر سکتے تو حسد اور جلن میں آپ کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ آپ پر اپنا طوفان برپا کر سکیں.            

مجھے پتہ ہے کہ برباد ہو چکا ہوں میں تُو میرا سوگ مَنا، مجھ کو سوگوار نہ کر

Image
: نادر اشیاء کی جگہ چھانٹ کے لائے پتھر ہم نے کس شوق سے کمرے میں سجائے پتھر حرفِ حق، حرفِ غلط کرنے کو آئے پتھر میں نے سچ بول کے ہر دور میں کھائے پتھر ہم نے بے فیض چَٹانوں میں کِھلائے گٗلزار ہم نے زرخیز زمینوں سے اُگائے پتھر روز اُبھرتے رہے دیوارِ مُقابل بَن کر اپنی راہوں سے بہت ہم نے ہَٹائے پتھر کیا خبر کون سے عالَم میں اٹھی تھیں نظریں میں نے دیکھا تو ستارے نظر آئے پتھر یہ محبت کا جو اَنبار پڑا ہے مجھ میں اِس لیے ہے کہ مرا یار پڑا ہے مجھ میں چھینٹ اک اُڑ کے مری آنکھ میں آئی تو کُھلا ایک دریا ابھی تہہ دار پڑا ہے مجھ میں میری پیشانی پہ اُس بَل کی جگہ ہے ہی نہیں صبر کے ساتھ جو ہَموار پڑا ہے مجھ میں ہر تعلق کو محبت سے نبھا لیتا ہے دل ہے یا کوئی اداکار پڑا ہے مجھ میں ؟ میرا دامن بھی کوئی دستِ ہَوَس کھینچتا ہے ایک میرا بھی خریدار پڑا ہے مجھ میں کس نے آباد کِیا ہے مری ویرانی کو ؟ عشق نے ؟ عشق تو بیمار پڑا ہے مجھ میں میرے اُکسانے پہ میں نے مجھے برباد کیا میں نہیں، میرا گنہ گار پڑا ہے مجھ میں مشورہ لینے کی نوبت ہی نہیں آ پاتی ایک سے ایک سمجھ دار پڑا ہے مجھ میں اے برابر سے گزرتے ہوئے دُکھ ! تَھم ...