Posts

Showing posts from January 13, 2025

شامی اپوزیشن کی اتحادی فوج نے طوفانی پیش قدمی کرتے ہوئے بالآخر دارالحکومت دمشق کو بھی آزاد کرا لیا

_*دمشق کی ہولناک جیل: صیدنایا*_ ضیاء چترالی  شامی اپوزیشن کی اتحادی فوج نے طوفانی پیش قدمی کرتے ہوئے بالآخر دارالحکومت دمشق کو بھی آزاد کرا لیا۔ یوں اسدی آمریت کا سورج ساٹھ برس بعد ہمیشہ کے لیے غروب ہوگیا۔ خوں آشام درندہ، بشار الاسد ملک سے فرار ہوگیا۔ اس کو لے کر جانے والے طیارے کی نامعلوم مقام کی طرف جانے کے باعث اس کی موت کی متضاد اطلاعات ہیں تاہم ابھی تک کنفرم نہیں ہوا کہ وہ زندہ ہے یا دھرتی اس کے نجس وجود سے پاک ہوگئی ہے۔ اس سیاہ دور کے خاتمے پر شام بھر میں عوام کا جشن جاری ہے۔ اپوزیشن کے فوجیوں نے جن شہروں اور قصبوں کو اسدی فوج سے آزاد کرایا، وہاں قائم جیلوں اور عقوبت کدوں کے دروازے کھول دیئے اور بے گناہ قیدیوں کو رہا کر دیا۔ شامی حکومت کے ان عقوبت خانوں سے رہا ہونے والے شہریوں نے نہایت بھیانک داستانیں میڈیا کو سنائی ہیں اور قید کے دوران انسانیت سوز مظالم بیان کیے ہیں۔ ہم ان ساری داستانوں کو بیان نہیں کرسکتے اور نہ ہی تمام جیلوں اور عقوبت کدوں کی تفصیلات کی یہاں گنجائش ہے تاہم ایک جھلک آپ کے سامنے رکھتے ہیں تاکہ اس ایک آدھ دانے سے باقی دیگ کا آپ خود اندازہ لگا سکیں۔ آ...