آفریدی قبائل کا مختصر تعارف اور تاریخ ۔
افریدی قبائل بعض اوقات پشتونوں کے مقامی لہجے میں ( اپریدی ) بھی کہلاتے ہیں لیکن اصل لفظ افریدی ہی ہے. افریدی قبیلہ دراصل کرلانی ( کرلانڑی ) نسل سے ہے اوریہ قبیلہ حضرت عیسی علیہ السلام سے بہت پہلے دنیا میں اباد ہے. یونائی مؤرخ ہیروڈٹس نے 500 سال قبل مسیح میں نے جن چار پشتون قبائل کا زکر کیا تھا اس میں ایک ” ایپی ریتی ” قبیلہ بھی شامل تھا جو ماہرین کے اس وقت کا موجودہ افریدی قبیلہ ہے جبکہ لسانیت کے ماہرین بھی اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ ایپی ریتی اور افریدی میں مماثلت موجود ہے. پشتون شجرہ انصاب کے مطابق اپریدی یا افریدی برہان کا بیٹا، ککی کا پوتا اور کرلان ( کرلانڑ) کا پڑپوتا تھا اور ایک روایت کے مطابق افریدی بابا کا آصل نام عثمان بابا تھا لیکن بعد میں کسی واقعے کی وجہ افریدی ( اپریدی ) بن گیا. ایک دوسری روایت کے مطابق افریدی قبائل کے جد امجد کا نام فریدون تھا جو کرلان بابا کا پڑپوتا تھا. افریدی قبائل درہ خیبر، کوہاٹ اور تیرا وادی میں اباد ہیں. افریدی قبائل کے مشرق میں خٹک جنوب میں اورکزئی، سپین غر اور بنگش، مشرق میں شینواری اور شمال میں مہمند قبائل اباد ہیں. افریدی قبائ...