حضرت عفراء بنت عبداللہ رضی اللہ عنہا کے سات بیٹےتھے
👈 *سات مجاہدوں کی ماں* 👉 حضرت عفراء بنت عبداللہ رضی اللہ عنہا کے سات بیٹے تھے، ان کی پہلی شادی حارث بن رفاعہ سے ہوئی، ان سے تین بیٹے معاذ، معوذ، اور عوف پیدا ہوئے اور دوسری شادی بکیراللیثی سے ہوئی اور ان سے چار بیٹے ایاس، عاقل، خالد اور عامر رضی اللہ عنہما پیدا ہوئے۔ پہلے تینوں بیٹے بنو عفراء ماں کے نام سے پکارے جاتے تھے، آپ کے سات بیٹے تھے، سبھی نبی کریم ﷺ کے ہمراہ جنگ بدر میں شریک ہوئے۔ آپ کے ساتوں بیٹوں نے غزوہ بدر میں بہت عمدہ کردار ادا کیا، معرکے کے آغاز میں عفراء کے بیٹے معوذ اور عوف رضی اللہ عنہم آگے بڑھے اور دعوت دی مگر مشرکین نے انکار کردیا، عوف بن عفراء رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ ﷺکی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کی: یارسول اللہﷺ! اللہ رب العزت اپنے بندے کے کس کارنامے سے مسکراتے ہیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: بغیر زرہ پہنے دشمن کی صفوں میں گھس جانا۔ حضرت عوف رضی اللہ عنہ نے زرہ اتار کر پھینک دی، پھر تلوار پکڑی اور معرکے میں کود گئے، انہیں کوئی پرواہ نہ تھی کہ وہ موت پر غالب آجائیں گے یا موت ان پر غالب آجائے گی، آپ معرکہ آرائی میں داد شجاعت دیتے ہوئے جام شہادت نو...