قراقرم انامولی پراجیکٹ ۔ وادی شمشال میں الپائن گلیشولوجی
قراقرم انامولی پراجیکٹ - وادئ شمشال میں الپائن گلیشولوجی گلیشیولوجی ارتھ سائنس کا وہ شعبہ ہے جس میں زمین کے کرائیوسفئیر یعنی برفانی سطح کی اور خاص طور پر گلیشئیرز کی سٹڈی کی جاتی ہے۔ اس کی اپنے دو ذیلی شعبے ہیں۔ الپائن اور کانٹینٹل۔ الپائن گلیشیولوجی کا تعلق پہاڑوں کی برف سے ہے اور اس شعبے میں ہونے والا ایک پراجیکٹ قراقرم انامولی پراجیکٹ ہے۔ قراقرم میں گلیشئیرز کا سائز باق دنیا کے برعکس بڑھ رہا ہے۔ اس پراجیکٹ کا مقصد یہ تھا کہ اس کی وجہ جاننے کی کوشش کی جائے۔ اس کا دوسرا مقصد گلیشئیل جھیلوں کے سیلابوں کی صورتحال جاننا تھا۔ پاکستان کے شمالی علاقوں میں پچھلے دو سو سالوں میں تیس واقعات گلیشیل جھیلوں کے آؤٹ برسٹ سیلابوں کے ہو چکے ہیں اور بدلتے موسم سے امکان ہے کہ یہ زیادہ ہوتا جائے گا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ حرکت کرتے گلیشئیرز پانی کا راستہ روک دیتے ہیں اور پھر یہ پانی سیلاب کی صورت میں آبادیوں تک پہنچ جاتا ہے۔ ایسا سیلاب جولائی 2017 میں بھی آیا تھا جس نے شمشال وادی کا رابطہ باقی دنیا سے منقطع کر دیا تھا۔ تنگ وادی اور بہتے دریا کی وجہ سے یہاں پر خطرہ زیادہ ہے۔ رومانیہ کے جیوسائنٹسٹ...