گو کہ ہماری پیدائش سے کہیں پہلے مدرسہ کو سکول بنا دیا گیا تھ
مکمل تحریر اردو زبان کا زوال۔ مجرم کون؟ '''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''''' ۔ گو کہ ہماری پیدائش سے کہیں پہلے مدرسہ کو سکول بنا دیا گیا تھا لیکن انگریزی زبان کی اصطلاحات دوران تعلیم استعمال نہیں ہوتی تھیں۔ جب میں پرائمری جماعت میں پڑھتا تھا تو تین چار الفاظ انگریزی زبان کے رائج تھے ہیڈ ماسٹر، فیس، فیل، پاس اور جمعرات کو لاسٹ ورکنگ ڈے (کیونکہ ان دنوں اتوار کی بجائے جمعہ کے دن سرکاری چھٹی ہوتی تھی) کہا جاتا تھا اس دن آدھی چھٹی یعنی ہاف ڈے ہوتا تھا۔ جب میں تیسری جماعت میں آیا تو ایک نیا لڑکا ہماری جماعت میں داخل ہوا جو انگلش میڈیم سکول سے دو جماعتیں پڑھ کر آیا تھا اس کے منہ سے میں نے پہلی مرتبہ لفظ پیپر سنا ورنہ ہم پرچا کہا کرتے تھے۔ مجھے یہ لفظ بہت عجیب سا لگا۔ چوتھی کلاس میں ہمارے ایک استاد صاحب آئے جنہوں نے کہا کہ مجھے استاد جی کی بجائے سر جی کہا کرو۔ یوں وہ استاد جی سے سر جی کہلانے لگے ان ...