Posts

Showing posts from March 20, 2023

لگا ھے ڈر کہ ، کہیں ھو نہ جاؤں پتھر کا پلٹ کے میں نے تُجھے ، میرے یار دیکھ لیا

Image
 تمہارے چہرے کو رغبت کی آنکھ سے ھم  نے نہ چاھتے ھُوئے ، بے اِختیار  دیکھ  لیا لگا ھے ڈر کہ ، کہیں ھو نہ جاؤں پتھر کا پلٹ کے میں نے تُجھے ، میرے یار دیکھ لیا نظر کی بُھوک نے اوسان  تیز کر ڈالے  بس اِک جھلک میں تجھے ، بے شمار دیکھ لیا۔ بجھتی آنکھوں میں ترے خواب کا بوسہ رکھا رات پھر ہم نے اندھیروں میں اجالا رکھا زخم سینہ میں تو آنکھوں میں سمندر ٹھہرا درد کو میں نے مجھے درد نے زندہ رکھا میرا ایماں نہ ٹکا پائیں ہزاروں شکلیں میری آنکھوں نے ترے پیار میں روزہ رکھا کیا قیامت ہے کہ تیری ہی طرح سے مجھ سے زندگی نے بھی بہت دور کا رشتہ رکھا  جانِ جاں ❤️ شدید اتنا رہا تیرا انتظار مجھے کہ وقت مِنّتیں کرتا رہا؛ "گزار مجھے"  اب اپنا اپنا مقدّر شکایتیں کیسی تجھے بہار نے گُل دے دیے تو خار مجھے  میں تیرا میرا تعلّق بچاتے جاں سے گیا تُو پھر بھی اپنوں میں کرتا نہیں شمار مجھے  چلا میں روٹھ کر آواز تک نہ دی اس نے میں دل میں چیخ کے کہتا رہا، "پکار مجھے"  بچھڑ کے تجھ سے میں اک سانس تک نہیں لوں گا خدا نے گر دیا دھڑکن پہ اختیار مجھے  وفا کے نام پہ جو قتلِ ...

آج بھی انتظار کا وقت حنوط ہو گیا ایسے لگا کہ حشر تک سارے ہی پل ٹھہر گئے

Image
میرے ساقی یہ تماشا تیرے مے خانے کا ساری محفل کو نشہ ایک ہی پیمانے کا اب کسی طور سے قابو میں نہیں آنے کا خلق دیکھے گی تماشا تیرے دیوانے کا بات کہتا ہے کچھ ایسی کہ نہ سمجھے کوئی یہ بھی اک غور طلب رنگ ہے دیوانے کا چشم ساقی ہے اُدھر اور میرا دل ہے اِدھر آج ٹکراؤ ہے پیمانے سے پیمانے کا بات پہ بات اٹھا دیتا ہے اک چھیڑ نئی پڑ گیا ہے اسے چسکا مجھے تڑپانے کا وہ بہار آئی نصیر اور وہ اٹھے بادل بات ساغر کی چلے ذکر ہو میخانے کا ​ حضرت سید نصیرالدین نصیر گیلانی رحمتہ اللّہ علیہ  جھونکا ہوا کا تھا جو آیا گزر گیا کشتی میری ڈبو کے دریا اتر گیا صدیوں کی آہ وزاری دامن میں ڈال کر لمحوں کا ہمسفر تھا جانے کدھر گیا وہ خواب سی حقیقت میرا روگ بن گئی ایک دل لگی کی قیمت خون جگر گیا پھولوں کی مسکراہٹ کیا کام کر گئی میرے سکوں کا گلشن کانٹوں سے بھر گیا میرے پیار پہ جو صدقہ میرے پیار نے دیا دیکھا جو غور سے تو میرا ہی سر گیا بنتی ہیں نیازیں روز اس کے مزار پر جو کچھ روز پہلے فاقے سے مر گیا مجھے قتل کر کے شاکر رویا بے پناہ وہ کتنی ہی سادگی سے قاتل مکر گیا🖤🖤🖤 شاکر شجاع آ بادی اچھا تو وہ تسخیر نہیں ہوتا کسی سے ...