Posts

Showing posts from May 30, 2020

ایک لڑکی ونڈو کے ساتھ سیٹ پہ بیٹھی ہے

Image
" سبق دیں اور زبردستی یاد کروائیں " ایک لڑکی ونڈو کے ساتھ سیٹ پہ بیٹھی ہے۔۔گرمی سے تنگ اور زمانے بھر سے بیزار۔۔شکل اس قدر سنجیدہ کہ جیسے کوئی روگ لگا ہو۔۔ خدا خدا کرکے گاڑی چلنا شروع ہوئی۔۔تھوڑی ہوا لگنا شروع ہوئی تو گرمی کا احساس کم ہوا۔۔اس نے ایک نظر ادھر ادھر دیکھا۔۔ساتھ والی آنٹی کو تھوڑا سا دھکا دے کر خود آرام سے پھیل کر بیٹھ گئی۔۔کھڑکی سے باہر دیکھنا اور اپنی زندگی کے بارے سوچنا اسکا پسندیدہ مشغلہ ہے۔اب وہ اس مشغلے میں مصروف ہے اچانک اس لڑکی کے سر پہ کوئی سخت سی چیز لگی۔۔اس نے چونک کر دیکھا۔۔ آگے والی سیٹ پہ 26،27 سالہ لڑکے نے اپنا بازو اتنا لمبا کر کے انگڑائی لی تھی کہ اس کے ہاتھ میں پکڑا موبائل اس کے سر پہ لگا تھا۔۔ لڑکی نے ناگواری سے اس کی طرف ایک نظر دیکھا اور دوبارہ باہر کی جانب دیکھنے لگی۔ محض پانچ سات منٹ کے بعد موبائل اس کے چہرے کے سامنے لہرایا گیا۔۔اور اسکرین پہ کوئی تصویر کا سا گمان ہوا۔اور تصویر دیکھ کر لڑکی سیدھی ہو کر بیٹھ گئی۔اور پلٹ کر اگلی سیٹ کی جانب دیکھا۔۔مگر لڑکا خود پیچھے مڑ کر نہیں دیکھ رہا تھا۔۔صرف موبائل والا ہاتھ پیچھے کیا ہوا تھا۔۔و...

سامنے دیکھا تو ایک موٹا تازہ سانپ سردی سے آدھا جما ہوا تھا ‏

Image
ایک آدمی سخت طوفان میں اپنے شیڈ میں چھپا بیٹھا تھا کہ دروازے پر اسے کسی چیز کے رگڑنے کی آواز آئی۔ وہ اٹھا اور دروازہ کھول دیا۔ سامنے دیکھا تو ایک موٹا تازہ سانپ سردی سے آدھا جما ہوا تھا اور بہت مشکل میں لگ رہا تھا۔ سانپ نے اس سے گزارش کی کہ ایک رات کے لیے اسے اپنے کیبن میں پناہ دیدے۔ آدمی بہت پریشان ہوا کیونکہ اسے سانپ سے ڈر بھی لگ رہا تھا۔ اس نے سانپ کو بولا کہ تم ادھر سے چلے جاؤ۔تم ایک سانپ ہو اور جب تم ٹھیک ہو جاؤ گے تو مجھے ڈس لو گے ۔کیونکہ سانپ کی یہی فطرت ہوتی ہے۔ سانپ بہت قابل رحم حالت میں تھا۔ اس نے اس آدمی سے بار بار درخواست کی کہ اگر میں اس ٹھنڈ اور طوفان میں باہر پڑا رہا تو میرا پورا جسم جم جائے گا اور میں مر جاؤں گا۔اس آدمی نے کافی سوچا اور اسے سانپ کی حالت پر ترس آگیا۔ اس سے پہلے کہ وہ سانپ کو اپنی دہلیز پار کرنے دیتا اس نے سانپ سے ایک عہد لیا۔ اس نے سانپ سے کہا کہ وعدہ کرے کہ وہ ٹھیک ہونے کے بعد بھی اس آدمی کو ڈسے گا نہیں؟ سانپ نے ہامی بھر لی اور وعدہ کر لیا۔ تھوڑی دیر بعد دونوں انگیٹھی کے آگے بیٹھے تھے۔  تین گھنٹے بعد سانپ بالکل ٹھیک ہو گیا۔ اس آدمی کو سا...