Posts

Showing posts from February 25, 2023

وہ شخص اچھا لگا اُس سے صاف کہہ ڈالا یہ دل کی بات تھی ہم سے منافقت نہ ہوئی

Image
وہ شخص اچھا لگا اُس سے صاف کہہ ڈالا یہ دل کی بات تھی ہم سے منافقت نہ ہوئی زباں سے کہنا پڑا جو نہ کہنا چاہا تھا وفا کی بات اشاروں کی معرفت نہ ہوئی دہلیز پہ پہنچوں گا تو در بات کرے گا خاموش فضا ہو گی تو گھر بات کرے گا موسم کے حوادث سے تناور نہیں لیکن کچھ روز میں آندھی سے شجر بات کرے گا اسوقت بدن پر ہے تو قیمت نہیں اس کی اترے گا مرے تن سے تو سر بات کرے گا اب مجھ میں وضاحت کی ذرا تاب نہیں ہے اب تجھ سے مرا دیدہ تر بات کرے گا وہ ہونٹ جو مل جائیں تو پھر دیکھنا راشد نس نس میں محبت کا اثر بات کرے گا  خودداریوں کے خون کو ارزاں نہ کر سکے  ہم اپنے جوہروں کو نمایاں نہ کر سکے  ہو کر خراب مے ترے غم تو بھلا دیے  لیکن غم حیات کا درماں نہ کر سکے  ٹوٹا طلسم عہد محبت کچھ اس طرح  پھر آرزو کی شمع فروزاں نہ کر سکے  ہر شے قریب آ کے کشش اپنی کھو گئی  وہ بھی علاج شوق گریزاں نہ کر سکے  کس درجہ دل شکن تھے محبت کے حادثے  ہم زندگی میں پھر کوئی ارماں نہ کر سکے  مایوسیوں نے چھین لیے دل کے ولولے  وہ بھی نشاط روح کا ساماں نہ کر سکے ساحر لدھیانوی  دل پاک کد...