مہمند قبیلہ ایک خاص قبیلہ ہے اور پختون زبان میں اسے مومند بولا جاتا
مھمندو تاریخ شئیر کریں مہمند فارسی زبان کا لفظ ہے..فارسی میں مہ اور ماہ سے مراد چاند،اونچائی،رتبہ،مرتبہ وغیرہ کے ہیں..جبکہ مند ایک لاحقہ ہے جو مالک اور خاوند کے معنوں میں استعمال ہوتا ہے..اس طرح مہمند کے معنی ہوئے چاند کی طرح خوبصورت یا مرتبے والا... لیکن چونکہ مہمند قبیلہ ایک خاص قبیلہ ہے اور پختون زبان میں اسے مومند بولا جاتا ہے اس لیئے اہل قلم نے بهی اب اس کو پشتو اور فارسی . لہجے اور تلفظ سے پشتو میں تبدیل کر کہ مومند لکهنا شروع کردیا ہے.. مہمند قبیلے کا شجرہ نسب بتانے سے پہلے میں پشتونوں کی تاریخ پر روشنی ڈالنا پسند کرونگا۔۔ حضرت سلیمان علیہ السلام کی نسل سے ارمیا اورآصف دو بھائ تھے ان میں سے ایک کے بیٹے کا نام برخیا اور ایک کے بیٹے کا افغان تھا..کہا جاتا ہے کہ افغان نے کہیں سے جنات کو باتیں کرتے سن لیا تها اسے جنات کی یہ زبان یعنی پشتو اس قدر پسند آئی کہ انہوں نے جنات سے یہ زبان سیکه لی..ان ہی کے نام پر آج پختونوں کو افغان بولا جاتا ہے.. ۔سب افغانوں کے یعنی قبائلی افغانوں کے مشہور جد بزرگ قیس عبدالرشید اسی افغان کی اولاد میں سے تھے..قیس عبدالرشید وہ پہلے پختون تهے جو ا...