Posts

Showing posts from January 23, 2023

هوا کا جھونکا نہ کوئی آہٹ کسی طرف سے میں خُوش گُمانی میں مُبتلا تھا تری طرف سے

Image
ہَوا کا جھونکا نہ کوئی آہٹ کسی طرف سے میں خُوش گُمانی میں مُبتلا تھا تری طرف سے تُجھے پتہ ہے؟ صَدائیں آتی ہیں مُجھکو شب بھر تو جِس جگہ پر جُدا ﮨُوا تھا ، اُسی طرف سے فیصل محمود اپنے  نشان  دل سے  مٹا کر نہیں گیا جاتے ہوئے مجھے وہ بتا کر نہیں گیا  یہ جھوٹ تھا کہ میری طبعیت خراب ہے  دفتر کسی کی باتوں میں آ کر نہیں گیا  یہ کس خوشی میں دل سے دعائیں نکلتی ہیں اپنا  وہ  کوئی  وعدہ  نبھا  کر  نہیں  گیا  میں چاہتا تھا مجھ پہ وہ پوری طرح کھلے تالا دراز کو میں لگا کر نہیں گیا  اپنے کیے پہ اِتنی ندامت ہوئی اُسے اپنا غرور بھی وہ  اُٹھا کر نہیں گیا محبوب کیا ہوا ہے جو  آئے نہیں ابھی میں تھوڑی دیر پہلے بلا کر نہیں گیا۔۔ خالد محبوب تازہ غزل  سر پھوڑنا مزاج میں تقدیر سے سہی دیوار گر گئی ہے تو تصویر سے سہی جاؤں گا اسکے پاس میں سینہ شگافتہ بھرپائی ہونی چاہیے دلگیر سے سہی کیوں وقت چاہیے تجھے انکار کے لئے؟ ہونا تو انہدام ہے ،  تعمیر سے سہی محبوب اگر قریب نہیں ہے تو کیا ہوا ؟ مایوس ہی تو ہونا ہے تاخیر سے سہی ادراک...

عالم نے اداسی کی چادر اوڑھ لی منظر بے بسی پر نوحہ کناں تھے آسمان نے ماتھے پہ سیاہ بادلوں کی

Image
تیری جدائی کی خبر سنی تو__!!، عالم نے اداسی کی چادر اوڑھ لی منظر بے بسی پر نوحہ کناں تھے آسمان نے ماتھے پہ سیاہ بادلوں کی پٹیاں باندھ لیں پیڑ مرجھا گئے کوئل کی کوک میں رنج و الم کے قصیدے گونجنے لگے راہ میں پڑے پتوں کی سرسراہٹ نے ہائے ہائے کا ماتم کیا تو سوچو جاناں__!! مجھ پہ کیا قیامت بیتی ہو گی۔۔ چَلو اَب لَوٹ آؤ تُم سُنو تُم نے کَہا تھا نا۔۔۔! مُجھے جَذبہ مُحَبّت سے کَبھی جَو تُم پُکارَو گے میں اُس دِن لَوٹ آؤں گا✨ تَو دَیکَھو نا کَئی لَمحُوں کَئی سالُوں کئی صَدِیُوں سے تَیرا رَستہ تَکتی یہ مَیری مُنتظِر آنکَھیں😢 مَیرے دِل کی یہ دَھڑکَن اَور سانسَیں بَس تُمہارا نام لَیتی ہیں❤️ وَہی اِک وِرد کَرتی ہیں مَیری آنکُھوں کے ساحِل پَر تَیری خَواہِش کی مَوجُوں نے بَڑی ہَلچَل مَچائی ہے تَیری تَصوِیر،سُوکھے پُھول اَور تحفے تَیری چاہَت کی خُوشبُو میں اَبھی تَک سانس لَیتے ہیں🥀 وہ سَب رَستے کہ جِن پَر تُم ہَمارے ساتھ چَلتے تھے وہ سَب رَستے جَہاں تَیری ہَنسی کے پُھول کِھلتے تھے جَہاں پَیڑُوں کی شاخُوں پَر ہَم اَپنا نام لِکھتے تھے🖤 اُداسی سے بَھرے مَنظَر تُمہارے لَوٹ کَر آنے کی اُمِیدَیں دِلاتے ہ...