Posts

Showing posts from January 12, 2023

وہ بمشکل تین میل چلا ہوگا کہ اسے دوڑتے گھوڑوں کی ہلکی ہلکی آوازیں سنائی دیں

Image
داستان ایمان فروشوں کی ۔ قسط نمبر۔64 اسلام کی پاسبانی کب تک کرو گے ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ ۔ ایلس جہاں کہیں بھی گئی اور اسے جو کوئی بھی لے گیا، رحیم کو اب یہ سوال پریشان کرنے لگا کہ وہ کہاں جائے، عکرہ واپس جانا خطرے سے خالی نہیں تھا۔ قاہرہ جانے سے بھی ڈرتا تھا۔ اس نے اپنا فرض پورا نہیں کیا تھا۔ اس نے اپنے کمانڈر عمران کو نہیں بتایا تھا کہ وہ جارہا ہے۔ سوچ سوچ کر اس نے ایک بہانہ گھڑ لیا۔ اس نے فیصلہ کرلیا کہ وہ اب قاہرہ کے بجائے کرک چلا جائے اور وہاں بتائے کہ اسے پہچان لیا گیا تھا کہ وہ مسلمان ہے اور جاسوس ہے۔ وہ بڑی مشکل سے بھاگ کر وہاں سے نکلا ہے۔ اسے مہلت نہیں ملی کہ عمران یا رضا کو اطلاع دے سکتا کہ اس کی گرفتاری کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے… یہ اچھا بہانہ تھا۔ اسے معلوم تھا کہ اسے کوئی یہ تو نہیں کہے گا کہ کوئی ثبوت اور شہادت لائو۔ وہ پانی پی کر کرک کی سمت چل پڑا۔ اسے ایلس کی گمشدگی پریشان کررہی تھی اور اسے افسوس ہورہا تھا کہ اسے کبھی بھی پتا نہ چل سکے گا کہ ایلس کہاں غائب ہوگئی ہے۔ وہ بمشکل تین میل چلا ہوگا کہ اسے دوڑتے گھوڑوں کی ہلکی ہلکی آوازیں سنائی دیں۔ ا...

شوق کا رنگ بُجھ گیا یاد کے زخم بھر گئے کیا میری فصل ہو چُکی کیا میرے دن گُزر گئے

Image
شوق کا رنگ بُجھ گیا یاد کے زخم بھر گئے کیا میری فصل ہو چُکی کیا میرے دن گُزر گئے راہگُزرِ خیال میں دوش بدوش تھے جو لوگ وقت کے گردباد میں جانے کہاں بکھر گئے شام ہے کتنی بے تپاک شہر ہے کتنا سہم ناک ہم نفسو کہاں ہو تم جانے یہ سب کدھر گئے پاس حیات کا خیال ہم کو بہت برا لگا پس بہ ہجوم معرکہ جان کے بے سپر گئے میں تو صفوں کے درمیان کب سے پڑا ہوں نیم جاں میرے تمام جاں نثار میرے لئے تو مر گئے شاہد روز واقعہ صورت ماجرا ہے کیا کتنے جتھے بکھر گئے، کتنے ہجوم مر گئے رونقِ بزمِ زندگی طُرفہ ہیں تیرے لوگ بھی اک تو کبھی نہ آئے تھے، گئے تو رُوٹھ کر گئے خوش نفسانِ بےنوا، بے خبرانِ خوش ادا تِیرہ نصیب تھے مگر شہر میں نام کر گئے آپ بھی جون ایلیا سوچئے اب دھرا ہے کیا آپ بھی اب سدھاریئے آپ کے چارہ گر گئے آج کی شام ہے عجیب کوئی نہیں میرے قریب آج سب اپنے گھر رہے آج سب اپنے گھر گئے خواب طلائی خیال، دل کا زیاں تھا اور ملال ہوش کے باوجود ہم خواب و خیال پر گئے سمت زمردینِ دل، خود سے ہے کیا بہت خجل ہم جو گمان زرد میں گھر سے گئے نہ گھر گئے تھا جو نفس نفس کارن اس میں تھی شورش بزن زخم بغیر واں سے ہم خون میں تر بہ...

اجڑ  اجڑ کے سنورتی ہے تیرے ہجر کی شام  نہ پوچھ کیسے گزرتی ہے تیرے ہجر کی شام 

Image
اجڑ اجڑ کے سنورتی ہے تیرے ہجر کی شام  نہ پوچھ کیسے گزرتی ہے تیرے ہجر کی شام  یہ برگ برگ اداسی بکھر رہی ہے مری  کہ شاخ شاخ اترتی ہے تیرے ہجر کی شام  اجاڑ گھر میں کوئی چاند کب اترتا ہے  سوال مجھ سے یہ کرتی ہے تیرے ہجر کی شام  مرے سفر میں اک ایسا بھی موڑ آتا ہے  جب اپنے آپ سے ڈرتی ہے تیرے ہجر کی شام  بہت عزیز ہیں دل کو یہ زخم زخم رتیں  انہی رتوں میں نکھرتی ہے تیرے ہجر کی شام  یہ میرا دل یہ سراسر نگارخانۂ غم  سدا اسی میں اترتی ہے تیرے ہجر کی شام  جہاں جہاں بھی ملیں تیری قربتوں کے نشاں  وہاں وہاں سے ابھرتی ہے تیرے ہجر کی شام  یہ حادثہ تجھے شاید اداس کر دے گا  کہ میرے ساتھ ہی مرتی ہے تیرے ہجر کی شام  محسن نقوی انا پہ چوٹ پڑے بھی تو کون دیکھتا ہے دُهواں سا دل سے اُٹھے بھی تو کون دیکھتا ہے مرے لیے کبھی مٹی پہ سردیوں کی ہٙوا تمہارا نام لکھے بھی تو کون دیکھتا ہے اُجاڑ گھر کے کسی بے صدا دریچے میں کوئی چراغ جلے بھی تو کون دیکھتا ہے ہُجومِ شہر سے ہٹ کر حدودِ شہر کے بعد وہ مسکرا کے ملے بھی تو کون دیکھتا ہے جس آنکھ میں کوئ...

فقیر فروٹ فارم غورغشتی تحصیل حضرو (اٹک)

Image
باغبان رجسٹرڈ ممبرشب نمبر 33  فقیر فروٹ فارم غورغشتی تحصیل حضرو (اٹک) السلام وعلیکم تمام باغبان دوستوں کے لیے تمام اقسام کی انگور کی کٹنگ اور پودے 2023 جنوری فروری میں دستیاب ہیں اور ہر ورایٹی کی کٹنگ اور پودے  دستیاب ہیں   اگر کوئی دوست کسی بھی ورائٹی کے پودے آرڈر پر تیار کروانا چاہتا ہو تو نام اور تعداد بتا کے پلانٹس تیار کروا سکتا ہے شکریہ۔ Faqir Fruit Farm  03005671138 Types of varieties available: 1 Lelik 2 Little  3 Z-10 4 Begzighan 5 Dozen 6 Bohemia  7 Armani 8 Rosario  9 Nova 10 Ossinay  11 Ninel 12 Pegasus 13 Annie 14 Laura Flora 15 Great Antony 16 Zlatogar  17 Tabor  18 Viking  19 Ruslan 20 Alex Ranniya 21 Arsenivsky  22 Chorna Pearl  23 Sivenevy Fog 24 Black Hammer 25 Ataman Pavlok 26 Ataman 27 Shine Muscat  28 Vaniya 29 Jupiter seedless  30 Cherry Crow  31 Citron  32 Chocolate  33 Poda Zapo 34 Syndicate  35 Milana 36 Venus seedless  37 Velika Great 38 100 Celestials 39 Ve...

حضرت فاطمۃ رضی اللہ عنہا کے چند ایک القابات ذکر کریں۔۔۔

Image
سوال ::: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سب سے چھوٹی بیٹی کا کیا نام تھا ؟؟؟  جواب :::  آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سب سے چھوٹی شہزادی کا نام حضرت فاطمۃ الزہراء رضی اللہ عنہا تھا۔۔۔۔ سوال :::  حضرت فاطمۃ الزہراء رضی اللہ عنہا کا نام "" فاطمہ "" رکھنے کی کیا وجہ ہے ؟؟؟  جواب :::  نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا :::  انما سمیت فاطمۃ لان اللہ فطمھا ومحبیھا عن النار  ترجمہ :::  ان (( یعنی میری بیٹی )) کا نام فاطمہ اس لیے رکھا گیا کیونکہ اللہ پاک نے اسے اور اس سے محبت کرنے والوں کو دوزخ سے آزاد کردیا۔۔۔🥰🥰🥰 (( کنز العمال ،، کتاب الفضائل ،، الفصل الثانی فضل اہل البیت )) سوال :::  حضرت فاطمۃ رضی اللہ عنہا کے حسن و جمال کے بارے میں بیان کریں۔۔۔۔ جواب :::  حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے اپنی امی سے حضرت فاطمۃ الزہراء کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے فرمایا "" کانت کالقمر لیلۃ البدر "" ترجمہ ::: سیدہ پاک چودہویں رات کے چاند کی طرح حسین تھی🥰🥰🥰 (( مستدرک للحاکم ،، کتاب معرفۃ الصحابہ ))  🥰پیارے نبی ...

اس سورہ کا نام ہی الطلاق نہیں ہے ، بلکہ یہ اس کے مضمون کا عنوان بھی ہے ، کیونکہ اس میں طلاق ہی کے احکام بیان ہوئے ہیں 

Image
«سورة الطَّلَاق» نام : اس سورہ کا نام ہی الطلاق نہیں ہے ، بلکہ یہ اس کے مضمون کا عنوان بھی ہے ، کیونکہ اس میں طلاق ہی کے احکام بیان ہوئے ہیں ۔ حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ نے اسے «سورۃ النساءِ القصری» بھی کہا ہے ، یعنی چھوٹی سورہ نساءْ ۔ زمانۂ نزول : حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ صراحت فرمائی ہے ، اور سورۃ کے مضمون کی اندرونی شہادت بھی یہی ظاہر کرتی ہے کہ اس کا نزول لازماً سورہ بقرہ کی ان آیات کے بعد ہوا ہے جن میں طلاق کے احکام پہلی مرتبہ دیئے گئے تھے ۔ اگرچہ یہ تعین کرنا مشکل ہے کہ اس کا ٹھیک زمانہ نزول کیا ہے لیکن بہرحال روایات سے اتنا ضرور معلوم ہوتا ہے کہ جب سورہ بقرہ کے احکام کو سمجھنے میں لوگ غلطیاں کرنے لگے ، اور عملاً بھی ان سے غلطیوں کا صدور ہونے لگا ، تب اللہ تعالی نے ان کی اصلاح کے لئے یہ ہدایت نازل فرمائیں ۔ موضوع اور مضمون : اس سورہ کے احکام کو سمجھنے کے لیے ضروری ہے کہ ان ہدایات کو پھر سے ذہن میں تازہ کر لیا جائے جو طلاق اور عدت کے متعلق اس سے پہلے قرآن مجید میں بیان ہو چکی ہیں : «اَلطَّلَاقُ مَرَّتٰنِ ، فَاِمْسَکٌ بِمَعْرُوْفٍ اَوْتَسْرِیْحٌ بِاِحْسِانٍ ( البقرہ ۔ 229 )» ’’ طلاق دو...

تین فطری قوانین جو کڑوے لیکن سچے ہیں۔  1--پہلا قانون فطرت:

Image
تین فطری قوانین جو کڑوے لیکن سچے ہیں۔  1--پہلا قانون فطرت: اگر کھیت میں" دانہ" نہ ڈالا جاۓ تو قدرت اسے "گھاس پھوس" سے بھر دیتی ہے. اسی طرح اگر" دماغ" کو" اچھی فکروں" سے نہ بھرا جاۓ تو "کج فکری" اسے اپنا مسکن بنا لیتی ہے۔ یعنی اس میں صرف "الٹے سیدھے "خیالات آتے ہیں اور وہ "شیطان کا گھر" بن جاتا ہے۔ 2--دوسرا قانون فطرت: جس کے پاس "جو کچھ" ہوتا ہے وہ" وہی کچھ" بانٹتا ہے۔ خوش مزاج انسان "خوشیاں "بانٹتا ہے۔ غمزدہ انسان "غم" بانٹتا ہے۔ عالم "علم" بانٹتا ہے۔ پرامن انسان "امن و سکون" بانٹتا ہے۔ دیندار انسان "دین" بانٹتا ہے۔ خوف زدہ انسان "خوف" بانٹتا ہے۔ مثبت اور تعمیری انسان موٹیویشن دیتا ہے  اسی طرح سیاہ دل و متعصب انسان "تعصب و نفرت" بانٹتا ہے 3--تیسرا قانون فطرت:  آپ کو زندگی میں جو کچھ بھی حاصل ہو اسے "ہضم" کرنا سیکھیں، اس لئے کہ کھانا ہضم نہ ہونے پر" بیماریاں" پیدا ہوتی ہیں۔ مال وثروت ہضم نہ ہونے کی صورت میں...