آزادی انسان کا پیدائشی حق ھے.


 یہ ہر غاصب جانت
آزادی انسان کا پیدائشی حق ھے.
ا ھے

 کہ زیادہ دیر تک کسی قوم کو اس کے حق سے محروم نہیں رکھا جا سکتا

. کشمیر بھی ایک ایسا ہی مسلہ ھے. آزادی کشمیری عوام کا حق ھے یہ بات اقوام عالم نے تسلیم کر رکھی ھے. 

اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر یہ خطہ ارض ایک متنازعہ علاقہ ھے.

 اور اس ادارے کی قراردادوں میں یہ بھی تسلیم کر لیا گیا تھا 

کہ کشمیر کی قسمت کا فیصلہ کرنے کا حق صرف کشمیری عوام کو ہی ھے. مگر طویل عرصہ گزر گیا یہ عالمی ادارہ اپنی ان قرارد دادوں پر عمل نہ کروا سکا. جس کی وجہ سے اب تک ہزاروں کشمیری اپنی جانیں قربان کر چکے ھیں.

 کشمیریوں کے قتل عام میں جہاں انڈیا ذمہ دار ھے وھیں اقوام عالم بھی کہیں نہ کہیں اس میں ملوث ھیں.

 جو ظلم و بربریت انڈیا کشمیری مظلوم عوام پر ڈھا رھی ھے. اُس کے خلاف آواز اب تو انڈیا کے اندر بھی باضمیر لوگ اُٹھا رھے ھیں

. مگر افسوس کہ مجموعی طور پر اقوام عالم بےحسی اور بے ضمیری کا مظاہرہ کر رہی ھے. تکلیف دہ بات یہ ھے

 کہ جن ملکوں نے طویل جدوجہد کے بعد آزادی حاصل کی تھی وہ بھی مجرمانہ خاموشی کا مظاہرہ کر رھے ھیں. 

خود انڈیا کی تاریخ طویل جدوجہد سے آزادی کرنے کی دلالت کرتی ھے. ا

نڈیا اگر کشمیر کی آزادی کی جنگ لڑنے والوں کو دہشت گرد کہتی ھے 

تو اسے اپنے لوگوں کو جو آزادی کی جنگ میں مارے گئے ھیروز کہنے کا کوئ حق نہیں ھے. 

کشمیر کشمیریوں کا ھے. اور اپنے وطن کی آزادی کے لئے جان دینے والا ہر شخص ھیرو ھوتا ھے

 اس کی گواہ دنیا کی تاریخ ھے.کشمیر کی آزادی کی جنگ کشمیری خود لڑ رھے ھیں.

 اس کا ثبوت کشمیریوں کا لاکھوں کی تعداد میں جانی و مالی نقصان کی پروا کئے بغیر گھروں سے باہر نکلنا ھے.

Comments

Popular posts from this blog

مومند ‏قبائل ‏ایک ‏مشہور ‏اور ‏تاریخی ‏قبیلہ ‏ھے ‏۔

ابن البار نیک بیٹا کہا جاتا ہے

چین کا بھارت کو منہ توڑ جواب، لداخ میں متنازع علاقے کا کنٹرول حاصل کر لیا