راو انوار صاحب

  • راو انوار صاحب ! احساس ہوا کہ آسمان کب دور ہوتا ہے اور پیروں تلے زمین کب سمٹتی ہے؟ آپ کو یاد تو آتا ہوگا کہ یہ وہی کراچی ہے جہاں آپ کے گرگے کسی کے بھی گھر میں گھس کر شکار کھینچ لاتے تھے۔.
  • روتی ہوئی مائیں چھاتیاں پیٹتی رہ جاتیں۔۔۔۔ بہنیں ننگے سر موبائلوں کے پیچھے دوڑتی رہ جاتیں۔


  • ۔۔۔بوڑھے باپ واسطے دیتے رہ جاتے ۔۔۔۔ لیکن آپکی ٹیم کی راہ کوئی نہ روک سکتا ۔۔۔۔شکاری شکار کھینچ لاتے پھر زندگیوں کا سودا ہوتا سانسوں کا بھاو تاو ہوتا جو دام چکا دیتا جان بچا لیتا جسکے کانپتے ہاتھ خالی ہوتے وہ ایدھی کے سرد خانے سے جواں لاشوں کا بوجھ کاندھوں پر لے لیتا
    • راو صاحب! آج آپکو احساس تو ہوا ہو گا کہ جان بچانے کے لئے کیسے کیسے جتن کئے جاتے ہیں آپ کو نیند تو نہ آتی ہو گی ۔۔۔۔کھٹکے آہٹ پر دل دھڑک اٹھتا ہوگا پریشان ہو کر کھڑے ہو جاتے ہو گے.
    •  انسان جو ٹھہرے ویسے تو آپ سند یافتہ بانکے لڑاکے ہیں ویسے یہ تو بتائیں کہ ایسے میں کسے پکارتے ہوں گے؟ اسی اللہ تعالی کو ناں زندگی دینے والے اور بچانے والے کو 

    • ناں۔۔۔۔جسکے بے گناہ بندوں کی سانسیں چھین لیا کرتے تھے ۔۔۔۔۔ کس منہ سے اس زات پاک کو پکارتے ہوگے؟
    • آپکی فیملی ملک سے باہر محفوظ مامون ہے لیکن پریشان تو وہ بھی ہوں گے آپکی اہلیہ نے یقیننا منتیں مانگ رکھی ہوں گی ۔ گھر میں قرآن پڑھا جاتا ہو گا۔۔۔

    • ۔۔۔ ہو سکتا ہے آپکی اہلیہ خانہ کعبہ جا پہنچی ہوں اور غلاف کعبہ سے لپٹ لپٹ کر آپکی سلامتی کی دعائیں مانگ رہی ہوں ۔۔۔۔۔ مقام ابراہیم پر دو زانو بیٹھی ہوں۔..

    •  بس اتنا کہوں گا کہ یہ وہی کعبہ ہے جس کی حرمت کی کائنات میں دوسری عمارت نہیں اور اسی کے سامنے کھڑے ہو کر میرے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کھڑے ہو کر اس سے مخاطب ہو کر کہا تھا کہ ایک انسان کی جان کی حرمت تجھ سے زیادہ ۔۔۔راو صاحب ! کتنی جانیں سپر ہائی سے کے ویرانے میں روندیں ؟ کچھ یاد ہے

    Comments

    Popular posts from this blog

    مومند ‏قبائل ‏ایک ‏مشہور ‏اور ‏تاریخی ‏قبیلہ ‏ھے ‏۔

    ابن البار نیک بیٹا کہا جاتا ہے

    چین کا بھارت کو منہ توڑ جواب، لداخ میں متنازع علاقے کا کنٹرول حاصل کر لیا