کراچی میں میں طالب علم کے قتل کی شدید مذمت
ایم این اے شہاب الدین خان کا کراچی میں طالب علم کے قتل کی شدید مذمت ، اسمبلی فلور پراحتجاج کا اعلان
باجوڑایجنسی سے رکن قومی شہاب الدین خان نے کراچی میں باجوڑایجنسی سے تعلق رکھنے والے طالب علم احمد شاہ کی قتل کے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعے پر افسوس کااظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ اس واقعے کو اسمبلی فلور پر اُٹھاؤں گا اور اسمبلی فلور پر شدید احتجاج کروں گا ۔یادرہے کہ باجوڑایجنسی کے تحصیل ماموند علاقہ موخہ سے تعلق رکھنے والے طالب علم احمد شاہ کراچی یونیورسٹی میں ایم ایس سی زوالوجی کے طالب علم تھااور وہ سہراب گوٹھ میں میں پارٹ ٹائم نوکری بھی کرتاتھا ۔مبینہ ٹاؤن پولیس کے مطابق مبینہ ٹاؤن سے احمد شاہ کی لاش ملی ہے اور اس کے جسم پر گولیوں کے نشانات موجودہیں۔پولیس نے لاش کو قبضے میں لیکر ایدھی سنٹر سہراب گوٹھ کے سردخانے میں منتقل کردیاہے۔
Comments
Post a Comment