اس علاقے کا ماحول مریخ سے ملتا جلتا ہے۔

ایک صحرائی علاقے میں آسٹرین سپیس فورم کے زیراہتمام مشن نے مریخ جیسے حالات پیدا کر دیے ہیں۔ 

اس علاقے کا ماحول مریخ سے ملتا جلتا ہے۔ یہ علاقہ عمان میں واقع ہے۔ اس کی مدد سے مریخ کے مشن کے متعدد اہم سوالات کے جوابات تلاش کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ رضاکار خلانورد تین سے چار ہفتے کے اس مشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ جنوبی عمان کے ایک لق دق صحرا میں یہ افراد مریخ پر زندگی کو درپیش مسائل کا جائزہ لیں گے۔ اس مشن کا ایک بنیادی مقصد تنہائی میں انسانی نفسیات پر پڑنے والے دباؤ کا جائزہ لینا ہے۔ اس مشن میں نئے خلائی لباس کی جانچ بھی کی جائے گی۔ 

یہ لباس پچاس کلو وزنی ہے اور پہننے میں کئی گھنٹے لگتے ہیں۔ مگر جب یہ پہن لیا جائے، تو سانس، خوراک، کمیونیکشن اور کام میں بے حد مدد کرتا ہے۔ اس مشن میں شامل افراد ڈھائی ٹن وزنی بڑے سے گھر میں وقت گزار رہے ہیں۔ اس مقصد کے لیے ماحول کو ویسا بنایا گیا ہے جیسا مریخ میں ہے۔ عمان کے اس علاقے میں درجہ حرارت 51 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

خصوصی گاڑیوں کا استعمال کر کے یہ سائنس دان مختلف تجربات کریں گے۔ ان میں روبوٹ گاڑی کا استعمال، گرین ہاؤس حالات کا استعمال کر کے پودے اگانا اور تھری ڈی پرنٹر کے ذریعے مختلف مشینوں کے لیے اضافی پرزے تیار کرنا شامل ہیں۔یہ مشن دنیا کے مختلف ممالک کی مدد سے چل رہا ہے۔
....محمد شاہد...
....محمد شاہد...

Comments

Popular posts from this blog

مومند ‏قبائل ‏ایک ‏مشہور ‏اور ‏تاریخی ‏قبیلہ ‏ھے ‏۔

ابن البار نیک بیٹا کہا جاتا ہے

چین کا بھارت کو منہ توڑ جواب، لداخ میں متنازع علاقے کا کنٹرول حاصل کر لیا