وہ بہت خاموش رہنا چاہتا ہے
بھی کوئی بدلتی کیفیت، کسی پہرکھلی آنکھ یا کوئی انہونا خواب دیکھ کر کسی کو بتانے کا ہم سوچ لیتے ہیں۔۔۔ہر قریبی تعلقات میں سے کوئی ایک تعلق تو ایسا سمجھتے ہیں کہ اس کو بتادیں گے۔۔ ان کیفیات سے آگاہ کردیں گے۔ شاید انسان جب کسی کو اپنے احساسات سمجھاتا ہے اور وہ توجہ سے سن لے تو ہمارا خیال ہوتا ہے کہ یہ انسان ہمیں سمجھ لیتا ہے۔۔۔لیکن نہیں انسان کبھی ایسی کیفیاتِ قلبی
سے گزرتا ہے کہ وہ ان کا تذکرہ کسی سے کرنا نہیں چاہتا۔۔۔۔
وہ بہت خاموش رہنا چاہتا ہے اپنی زندگی میں اپنی دنیا میں مگن۔۔۔ دوسروں کی خوشیوں پہ مسکرا دینا اور غم میں آنسو بہا دینا۔۔۔ مگر اپنی کیفیات سے خود اکیلے ہی گزرنا پڑتا ہے اور اس وقت اللہ کے سوا اسے تھامنے والا کوئی نہیں ہوتا۔۔ اور انسان اس الگ جہاں میں مطمئن و پرسکون رہتا ہے اور وہ اس دنیا سے کبھی باہر نہیں آنا چاہتا جہاں اللہ نے اس کا ہاتھ تھاما ہوتا ہے۔ پھر کسی دوسرے کا ساتھ ہونا نہ ہونا برابر ہوجاتا ہے اور ہر آتی جاتی سانس سے اللہ اسے احساس دلا دیتا ہے کہ تم تنہا کہاں ہو۔۔۔ وھو معکم این ما کنتم۔۔۔ وہ اک تخیلاتی جہاں نہیں بلکہ اصل حقیقت ہے اور انسان کی روح حقیقت کو پہچان کے ہمیشہ پرسکون رہتی یے۔۔۔
امبراشفاق

Comments
Post a Comment