وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ریاستی دھشت گردی

آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ریاستی دھشت گردی کے شکار دربدر قبائیلیوں کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھا ان کا ایک ہی نعرہ تھا " یہ جو دھشت گردی ھے اس کے پیچھے وردی ھے" نعرہ دلچسپ اس لئے بھی ھے کہ جی ایچ کیو کے احاطے میں اس طرح کا نعرہ آج تک اس سے پہلے کبھی سننے میں نہیں ایا مگر.قبائل نے یہ نعرہ اس زور سے لگایا کہ اس کی گونج سے جی ایچ کیو کے درودیوار لرز اٹھیں 

۔ قبائل اس امید پر اسلام آباد آئے ہیں کہ ان کی دور افتادہ علاقوں تک میڈیا کی رسائی اور کوریج پر خاکی سرکار نے قدغنیں لگا رکھی ھیں یہاں آکر شاید ان کی کچھ شنوائی ھوسکے مگر یہاں بھی نہ میڈیا ان کو کوئی کوریج دے رھا ھے اور نہ اب تک کوئی سیاست دان یا سول سوسائیٹی کا کوئی بندہ اظہار یک جہتی کیلئے ان کے اختجاجی کیمپ میں شریک ھوا، قبائل کو نہیں معلوم کہ میڈیا کوریج ان اختجاجی قافلوں کو ملتی ھے جن کے پیچھے وردی ھوں یا پھر ڈالروں کی بھرمار ۔ یہاں ..سب کچھ بکاؤ مال ھے لاشیں بکتی ھے، عزت ، عصمت اور سیاست بکتی ھیں. ۔

مگر بھلا ھوں Mark Zuckerberg کا جو نہ کبھی جھکا نہ کبھی بکا بلکہ ہر مظلوم کا بلاتعصب رنگ ، نسل، مذہب اور زبان کے سہارا بنا اور ان کی آواز اور فریاد دنیا کے کونے کونے میں پہنچایا مارک زوکربرگ ہی مظلوموں کا واحد وسیلہ ھے.

 اور قبائل کو یہاں تک لانے میں اسی زوکربرگ یعنی کے فیس بک کا بڑا ھاتھ رھا ھے اگرچہ وزیرستان سمیت پورا قبائلی علاقہ ٹیلیفون اور سیلولر نیٹ ورک سے آج بھی محروم ھے کیونکہ ملٹری اسٹبلشمنٹ ہر قیمت پر قبائل کو گھپ اندھیروں میں رکھنا چاھتی ھے تاکہ اندر کی خبریں باہر نہ آسکیں اور وہاں پر موجود تزویراتی اثاثے دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونک کر ان اندھیروں میں چھپائے رکھ سکے مگر فوجی آپریشنوں نے جہاں قبائلیوں کے تعلیمی ادارے، گھر بار اور بازار اجاڑ دئیے وہاں ایک اچھی بات یہ ھوئی کہ قبائیل جبری ہجرت کے نتیجے میں ملک کے باقی حصوں کساتھ جڑ گئے..

 جہاں انہوں نے دیکھا کہ وزیرستان سے اگے جہاں اور بھی ہے اب کنویں کے مینڈک نے کھلے سمندروں میں تیرنے کے گر سیکھ لئے ھے اس سے احساس ھو چلا ھے کہ بہت پاگل پن ھوچکا ھے بس اتنا پاگل پن کافی ھے اب اس سے مزید مزہب کے لولی پاپ سے ٹرخایا نہیں جاسکتا آپ نے خود اپنے پاؤں آپ کلہاڑا مار دیا ھے ھمیں نہ آپ کے بکاؤ میڈیا کی کوریج کی کوئی ضرورت ھے اور نہ اشرافیہ کی قبروں پر شمعیں جلانے والی موم بتی مافیا کی ..

۔ اب زوکربرگ ھمارا بیساکھی بن چکا ھے ھم پرامن اور شعوری جدوجہد سے یہ جنگ جیت کے دیکھائیں گے روک سکتے ھوں تو روک لو ۔ ھم مارٹ,,,لوتھر کنگ اور امبیڈکر کر جیسے مجاھدین آزادی اپنے اندر تخلیق کرینگے انشاءللہی.

Comments

Popular posts from this blog

مومند ‏قبائل ‏ایک ‏مشہور ‏اور ‏تاریخی ‏قبیلہ ‏ھے ‏۔

ابن البار نیک بیٹا کہا جاتا ہے

چین کا بھارت کو منہ توڑ جواب، لداخ میں متنازع علاقے کا کنٹرول حاصل کر لیا