اسلام آباد سینئر صحافی رﺅوف کلاسرا پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان


اسلام آباد   سینئر صحافی رﺅوف کلاسرا پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ایک داستان سامنے لے آئے ہیں جس کے مطابق اُنہوں نے دو نمبر طریقے سے لاکھوں روپے بچانے کی بجائے قانون کی پیروی کی اور فالتوٹیکس جمع کرانے کی راہ لی ۔
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے رﺅوف کلاسرا نے بتایاکہ اسلام آباد میں ایک رواج ہے کہ اپنی جائیداد کی مالیت اصل سے کہیں کم لکھوائی جاتی ہے جس کی آڑ میں دراصل ٹیکس سے بچا جاتاہے اس سارے کام میں خود سی ڈی اے کے اعلیٰ حکام ملوث ہیں ۔ کاشف عباسی کے رشتہ داروں نے عمران خان کو بنی گالہ کی زمین بیچی تھی اور ایک جگہ پر زمین بیچنے والے شخص سے ملاقات ہوگئی اور عمران خان پر الزامات لگنے کی وجہ سے اُن سے زمین کی قیمت سے بارے میں پوچھ لیا جس کے جواب میں اُن صاحب نے بتایاکہ آپ لوگوں سے پہلی ملاقات ہے ، اُنہوں نے اپنی قبر میں جاناہے
، زمین کے سودے کے وقت عمران خان سے پوچھا تھاکہ قیمت کتنی لکھنی ہے جس پر عمران خان نے کہاکہ وہ کچھ سمجھے نہیں جتنے آپ نے پیسے لیے ہیں ، وہ لکھیں ..۔
عمران خان کے جواب پر فروخت کنندہ نے بتایاکہ جب آپ جائیداد کی رجسٹری کرانے کیلئے جائیں گے تو آپ کو اضافی پیسے دینے پڑیں گے ، بہتر یہ ہے کہ آپ قیمت کم لکھوائیں اور فالتو سرکاری فیس سے بچ سکتے ہیں جس پر عمران خان نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ قیمت اصل ہی لکھیں ، رجسٹری کے پیسوں کا معاملہ ثانوی ہے ،وہ بعد میں دیکھا جائے گا۔
رﺅوف کلاسرا کاکہناتھاکہ اگر عمران خان چاہتے تو وہ اپنے لاکھوں روپے بچاسکتے تھے لیکن اُنہوں نے روایت توڑتے ہوئے درست راستے پر چلنے کو ترجیح دی ۔

Comments

Popular posts from this blog

مومند ‏قبائل ‏ایک ‏مشہور ‏اور ‏تاریخی ‏قبیلہ ‏ھے ‏۔

ابن البار نیک بیٹا کہا جاتا ہے

چین کا بھارت کو منہ توڑ جواب، لداخ میں متنازع علاقے کا کنٹرول حاصل کر لیا